بچپن ہی سے خدا طلبی کا جذبہ تھا۔ چار سال کی عمر میں قرآن پاک کی تعلیم کا آغاز کیا۔ اور مولانا حیدر چرخی کے منظور نظر بن گئے حتٰی کہ علوم تفسیر حدیث فقہ اور اصول کی تکمیل کی سلسلہ طریقت میں شیخ محمد علی چشتی قدس سرہ کے مرید ہوئے۔ خرقہ خلافت حاصل کیا۔ ہر وقت ذکر بالجہر کرتے اور ذکر ۔۔۔۔
بچپن ہی سے خدا طلبی کا جذبہ تھا۔ چار سال کی عمر میں قرآن پاک کی تعلیم کا آغاز کیا۔ اور مولانا حیدر چرخی کے منظور نظر بن گئے حتٰی کہ علوم تفسیر حدیث فقہ اور اصول کی تکمیل کی سلسلہ طریقت میں شیخ محمد علی چشتی قدس سرہ کے مرید ہوئے۔ خرقہ خلافت حاصل کیا۔ ہر وقت ذکر بالجہر کرتے اور ذکر خفی سے اجتناب فرمایا کرتے آپ کے خادم اور مرید بھی ذکر بالجہر کی ضربیں لگاتے اس طرح ساری وادی اللہ کے ذکر سے گونج اٹھتی تھی۔ آپ ۸۳ سال کی عمر میں ۱۶؍ شوال ۱۱۲۶ھ کو انتقال فرماگئے۔ کشمیر میں اپنے گھر کے پاس ہی دفن کیے گئے۔
بقعر زمین چونکہ مانند گنج بتاریخ ترحیل او ازخرد
|
|
نہاں گشت مرشد محمد شفیق عیاں گشت مرشد محمد شفیق ۱۱۲۶ھ
|
(خذینۃ الاصفیاء)