منگل , 25 جمادى الآخر 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Tuesday, 16 December,2025

(سیدنا) جزء (رضی اللہ عنہ)

  ابن عمرو حذری بعض لوگ ان کو جرو کہتے ہیں اور بعض لوگ جزء کہتے ہیں۔ نبی ﷺ کے حضور میں حاضر ہوئے تھے اور آپ نے انھیں ایک تحریر لکھ دی تھی ابو عمر نے ان کا تذکرہ یہاں مختصر لکھا ہے اور ابن مندہ اور ابو نعیم نے انکا ذکر جرو میں لکھا ہے رے اور واو کے ساتھ۔ ان کا ذکر اوپر ہوچکا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد ۔۔۔۔
محفوظ کریں