۔ابوصعصعہ کانام عمروبن زید بن عوف بن مبذول بن عمروبن غنم بن مازن بن نجار ہے۔انصاری خزرجی مازنی ہیں۔بیعت عقبہ اوربدرمیں شریک تھے۔رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو بدرمیں ایک حصہ لشکرکاسرداربنایاتھا۔یہ عروہ اورابن شہاب اورابن اسحاق کا قول ہے۔ یحییٰ بن بکیراورسعد بن ابی مریم نے ابن لہیعہ سے ا ۔۔۔۔
۔ابوصعصعہ کانام عمروبن زید بن عوف بن مبذول بن عمروبن غنم بن مازن بن نجار ہے۔انصاری خزرجی مازنی ہیں۔بیعت عقبہ اوربدرمیں شریک تھے۔رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو بدرمیں ایک حصہ لشکرکاسرداربنایاتھا۔یہ عروہ اورابن شہاب اورابن اسحاق کا قول ہے۔ یحییٰ بن بکیراورسعد بن ابی مریم نے ابن لہیعہ سے انھوں نے حبان بن واسع سے انھوں نے اپنے والد سے انھوں نے قیس بن ابی صعصعہ سے روایت کی ہے کہ انھوں نے عرض کیایارسول اللہ میں کتنے ونوں میں قرآن ختم کیاکروں آپ نے فرمایاپندرہ دن میں انھوں نے عرض کیاکہ میں اپنے کو اس سے بھی زیادہ قوی دیکھتاہوں چنانچہ یہ چند روز تک ایک ہفتہ میں قرآن ختم کیاکیے جب ان کی عمر بہت زیادہ ہوگئی اوریہ اپنی آنکھوں میں پٹی باندھنے لگےاس وقت پندرہ روزمیں قرآن ختم کرنے لگےکہتے تھے کاش میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اجازت قبول کرلی ہوتی۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
میں کہتاہوں ابوعمرنے اس حدیث کو اس تذکرہ میں نہیں لکھابلکہ اس سے پیشترکے تذکرہ میں یعنی قیس بن صعصعہ کے نام میں لکھاہے یہ دونوں درحقیقت ایک ہیں واللہ اعلم۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )