منگل , 25 جمادى الآخر 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Tuesday, 16 December,2025

 سیّدنا قتادہ اسدی رضی اللہ عنہ

۔محمد بن اسحاق نے ابان بن مصالح سے انھوں نے قتادہ اسدی سے جو بنی خزیمہ کے خاندان سے ہیں روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھے میں نے عرض کیاکہ یارسول اللہ میرے پاس ایک اونٹنی ہے میں چاہتاہوں کہ اس کو ہدیہ کردوں حضرت نے فرمایااس کو مطلق العنان نہ کرو۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نےلکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 ) ۔۔۔۔
محفوظ کریں