/ Friday, 14 March,2025


آدمی کیا ہے آدمیت کیا





آدمی کیا ہے آدمیت کیا
حسن سیرت نہیں تو صورت کیا
آپ کا مجھ پہ ہے کرم ورنہ
بے حقیقت کی ہے حقیقت کیا
حشر کا انتظار کیا معنی؟
بے حجابی نہیں قیامت کیا؟
اپنی خدمت میں بس رکھا کیجئے
اس سے بڑھ کے ہر اجر خدمت کیا؟
انکی بیڑی ہو اور پاؤں مرے
میں کروں گا بھلا حکومت کیا؟
توڑنا ہے انانیت کا سبو
اور بیعت ہے کیا ارادت کیا
کھینچتی ہے کوئی کشش ہرسو
دنیا کیا ہے بہار جنت کیا
اس مرے ماہ وش کے دو گیسو
یہ شریعت ہے کیا طریقت کیا
ہے فریب اپنے ہی نگاہوں کا
اور اخؔتر ہے حسن طلعت کیا