/ Thursday, 13 March,2025


اہل حق کے پیشوا احمد رضا





اہل حق کے پیشوا احمد رضا
رہبر صدق و صفا احمد رضا
ماحی کفر و دجل بطلان وزیغ
حامی حکم خدا، احمد رضا
آسمان معرفت اور علم کے
تھے تمہیں شمس الضحیٰ، احمد رضا
مصطفائی فیض تم میں تھا بھرا
تھے سراپا مرتضیٰ، احمد رضا
حضرت صدیق﷜ اور فاروق﷜ کی
پوری تم میں تھی ضیا، احمد رضا
مخزن اسرار یزداں غوث﷜ سے
فیض تم کو تھا ملا، احمد رضا
اس زمانہ تیرہ و تاریک میں
تھے تمہیں بدر الدجیٰ، احمد رضا
قادری اور سنیوں کے واسطے
صاحب جود و عطا، احمد رضا
غرض عالم کے لیے تھے بے شبہ
ہادی راہ خدا، احمد رضا
جستجو میں نے جو کی تاریخ کی
دی فرشتے نے ندا، احمد رضا
تم تھے ’’مرغوب محمد‘‘ بالیقین
اور محبوب خدا، احمد رضا
التجا مسکیں ’’ضیا‘‘ کی ہو قبول
میرے حق میں ہو دعا، احمد رضا
کہ خدا مجھ کو بچائے دہر میں
جملہ آفت سے سدا احمد رضا
﷫﷫﷫﷫﷫﷫﷫﷫﷫

(۱۳۴۰ھ)