/ Friday, 14 March,2025


احمد رضا (اے حامی دینِ خدا) احمد رضا





منقبت

(Four in one۔چہار دریک)

از: ڈاکٹر صابر سنبھلی (مراد آباد، انڈیا)

نوٹ:اس منقبت کو چار طرح سے پڑھا جائے۔

(۱)پورے مصرع پڑھے جائیں۔(۲)مصرع کا پہلا حصّہ بریکٹ میں درج الفاظ کے ساتھ پڑھا جائے۔ (۳)بریکٹ میں درج الفاظ کے ساتھ مصرع کا آخری حصّہ پڑھا جائے۔ (۴)ہر مصرع سے صرف بریکٹ میں درج الفاظ پڑھے جائیں۔

 

احمد رضا (اے حامی دینِ خدا) احمد رضا
مقبولِ حق ( اے عاشقِ خیر الورٰی) احمد رضا
چشم کرم (اے نائب شاہ ہدیٰ) احمد رضا
بہرِ جہاں (اے ربِّ اکبر کی عطا) احمد رضا
اُجلا کیا (روشن کیا رُخ دین کا) احمد رضا
بیشک ہو تم (کُل اہل حق کے مقتدا) احمد رضا
بر ہر زباں (چرچا ہے ہر سو جابجا) احمد رضا
آخر تمہیں (دنیا نے مانا پیشوا) احمد رضا
صبح ومسا (چاہوں رضائے مصطفیٰﷺ) احمد رضا
رٹتا رہوں (رٹتا رہوں احمد رضا) احمد رضا
مسرور ہوں (سرکار طیبہ خوش رہیں) تم سے سدا
اے رہ نما (راضی رہے ربُّ العلا) احمد رضا
للہِ ھو (للہ ھو للہ ھو) للہ ھو
میری طرف (چشم کرم بہرِ خدا) احمد رضا
مجبور ہوں (رنجور ہوں، مغموم ہو) مظلوم ہوں
اب کیجئے (میری طرف بھی اعتنا) احمد رضا
بے علم یہ (ادنی گدا صابؔر بھی ہے) آقائے من
بہرِ خدا (کچھ علم ہو اس کو عطا) احمد رضا

(تعزیت نامہ: جناب ڈاکٹر صابر سنبھلی صاحب کے والد ماجد محترم جعفر حسین صاحب ۹ دسمبر ۲۰۰۶ کو ۸۵ برس کی عمر میں انتقال فرما گئے۔ آپ نہایت نیک انسان تھے۔ ادارۂ تحقیقات امام احمد رضا کے تمام اراکین مجلس عاملہ ڈاکٹر صاحب سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کرتے ہیں کہ اللہ تبارک و تعالیٰ جناب جعفر حسین مرحوم کی مغفرت فرمائے اور صالحین میں ان کا شمار فرمائے! آمین بجاہ سید المرسلینﷺ)