/ Friday, 14 March,2025


بندۂ حق عمر نہ کھو لہو میں





تاریخ وفات جناب حاجی محمد عبدالرحمٰن خاں صاحب چشتی
نیازی محمدی بریلوی نور اللہ مرقدہ والد مساجد حضرت مصنف

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم جنت میں

بندۂ حق عمر نہ کھو لہو میں
ہوش میں آعقل کو اپنی سنبھال

سب کو فنا ہے نہ رہے گا کوئی
باقی و دوائم ہے بس اک لایزال

وقت معین پہ اجل آئے گی
موت کے چنگل سے ہے پچنا محال

آئی شب انیسویں ذی الحجہ کی
رات کے بارہ بجے کا سن یہ حال

والد ماجد مرے رخصت ہوئے
عالم دنیا سے سوئے ذوالجلال

بدھ کا دن ،انیسویں ،بارہ بجے
دفن ہوئے قبر میں وہ خوش خصال

مصرع میں لکھ دے سنِ رحلت جمؔیل
عاشق صادق نے کیا انتقال

قبالۂ بخشش