/ Thursday, 13 March,2025


بیان کس مند سے ہو جو رتبہ اصحاب حضرت سے





بیان کس مند سے ہو جو رتبہ اصحاب حضرت سے
کہ ان میں واسطے ہر ہر بشر کی کیا شرافت ہے

صحابی النجوم ان کی مناقب میں ہوا ورد
کہ ان تاروں سے روشن برج افلاک ہدایت ہے

نہیں اس سے زیادہ اور کوئی رتبہ عالی
کہ حاصل ان کو فیض صحبت ختم رسالت ہے

بجا ہے گر ملائک رشک کہاںاس فضیلت پر
جو ار سید کونین میں جن کی سکونت ہے

مشرف جو ہوئی ہیں دولت دیدار حضرت سے
تو ان کے واسطے باغ جہاں گلزار جنت ہے

تمامی عدل تھے اور سب کی سب راہ خدا پر تھے
یہی ہے مذہب حق اعتقاد اہل سنت ہے

امیرالمومنین صدیق اکبر نائب حضرت
بایوان خلافت صدر دیوان صداقت ہے

پھر اس کے بعد فاروق اعظم حامد دعا
کہ انسان بصیرت مردم عین عدالت ہے

مناقب کیا کروں عثمان ذی النورین کا ظاہر
کہ عین شرم و تمکین مخزن جو دو سخاوت ہے

خدا کا شیر حیدر ابن عم سرور عالم
کہ جس کے دست بالادست میں تیغ شجاعت ہے

شعار عادتِ اصحاب سلطان رسل باہم
مروت ہے فتوت ہے مودب ہے محبت ہے

ملی ہو دولت دیدار محبوب خدا جس کو
عجب طالع زہے مقوم کیا وہ نپک قسمت ہے

خدا عارضی ہے ان سے اور وہ راضی خدا سے من
جناب رحمت عالم کو ان کے ساتھ مشقت ہے

ثناخواں نبی ہون ور اصحاب نبی
ابو بکر و عمر عثمان علی سے مجھ کو الفت ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(دیوانِ کافؔی)