یہ ابو نصر نے حدیث لکھی
یعنی ہے حکم و امرِ مصطفویﷺ
ایسا فرماتے تھے نبی کریمﷺ
اپنی اولاد کو کرو تعلیم
دو ادب اُن کو تین چیز کے ساتھ
اور سکھلاؤ اُن کو تین صفات
ایک تو حُبِّ مصطفیٰﷺ میں رہیں
اور مصروف اِس ولا میں رہیں
دوسری حُبِّ اہلِ بیتِ نبیﷺ
ہوئے حاصل بَہ اِختصاصِ ولی
تیسری وہ پڑھا کریں قرآں
جس سے حاصل ہو عَیشِ جاویداں
کہ بَہ تحقیق دن قیامت کے
حاملِ مصحفِ خدا کے لیے
سایۂ رحمتِ خدا ہوگا
حشر میں ظِلِّ کبریا ہوگا
وہ قیامت کا روز ہے ایسا
ظلّ و سایہ جہاں نہیں پیدا
ہوں گے اُس دن یہ حاملِ قرآں
سایۂ کردگار میں بَہ اماں
انبیا، اَصفیا کے ہوں گے ساتھ
یعنی دیکھیں گے وہ یہ راہِ نجات
ہو تجھے خیر کی جزا، کاؔفی!
اور بھی شعر کچھ سُنا، کاؔفی!
گر صادقی و مومنِ کامل بَراہِ دیں
حُبِّ نبی و آلِ نبی را تو برگزیں
قرآں بخواں کہ خواندان قرآن بہتر است
ظِلِّ خدا برای تو در روزِ محشر است