/ Friday, 14 March,2025


غوث اعظم والے ہیں احمد رضا





غوث اعظم﷜ والے ہیں احمد رضا
مصطفیٰﷺ کے پالے ہیں احمد رضا
اللہ اللہ شان اقدس سے تیری
دونوں جگ کے جیالے ہیں احمد رضا
ہے تصور میں جمال مصطفیٰﷺ
ایسے رنگت والے ہیں احمد رضا
اللہ اللہ مصطفیٰﷺ و غوث﷜ کی
گودیوں کے پالے ہیں احمد رضا
بددعا جس نے عدو کو بھی نہ دی
ہاں وہ اللہ والے ہیں احمد رضا
اہلسنّت کے دلوں کو ہے خبر
جیسے رحمت والے ہیں احمد رضا
حشر میں تجھ کو دکھا دیں گے عدد
کیسے عظمت والے ہیں احمد رضا
لو خبر محشر کے غم نے کھا لیا
لب پہ آہ و نالے ہیں احمد رضا
جاں لبوں پر آگئی فریاد ہے
زندگی کے لالے ہیں احمد رضا
خوش ہو قاسم دونوں عالم میں تیرے
سر پہ دامن ڈالے ہیں احمد رضا