جمعہ , 14 جمادى الآخر 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Friday, 05 December,2025


غم کے مارو مسکرانے کا زمانہ آگیا





غم کے مارو مسکرانے کا زمانہ آگیا
عندلیبو! چہچہانے کا زمانہ آگیا
جس نے گرد کوئے جاناں سیکڑوں چکر کئے
اس قدم پر سر جھکانے کا زمانہ آگیا
بارگاہ نور رب العالمینﷺ سے آگئے
اپنی قسمت جگمگانے کا زمانہ آگیا
لیکے رحمت رحمتِ عالمﷺ کے در سے آگئے
بحرِ رحمت میں نہانے کا زمانہ آگیا
دیکھئے ہوتی ہے کس جانب نگاہِ نازنیں
اپنی قسمت آزمانے کا زمانہ آگیا