ہفتہ , 12 شعبان 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Saturday, 31 January,2026


امام برحق احمد رضا سلام علیک





امام برحق احمد رضا سلام علیک
جناب نائب غوث الورٰی، سلام علیک
کبھی جو تیرا گزر ہو رضا کے روضے پر
تو عرض کرنا میرا بھی صبا، سلام علیک
غلام تیرے جو ہیں آپ کو ہے نہیں کچھ غم
تو ان کا حامی ہے احمد رضا، سلام علیک
ستائے حشر میں گر مہر کی تپش ہم کو
چھپا لے ہم کو تو زیر ردا، سلام علیک
جو نجدیوں نے نہ دیکھا تیرا جمال و کمال
تو کعبہ والوں نے دیکھا شہا، سلام علیک
رہیں یہ دائم و قائم غلاموں کے سر پر
یہ جانشین تیرے حامد رضا، سلام علیک
غلام جو ہوا ان کا وہ بندہ ہے تیرا
یہ ہاتھ ہے تیرا دست عطا، سلام علیک
یہ ہاتھ ان کا تیرے دست جود کا نائب
تیرا ہے نائب غوث الوریٰ﷜، سلام علیک
تیرا ہی جلوہ ہے ’’حامد رضا‘‘ کے چہرے میں
تیرے جمال کے ہیں آئینہ، سلام علیک
دعا ’’محبّ‘‘ کی ہے یارب رضائے احمد سے
کہ وقت مرگ ہو لب پر رضا، سلام علیک