/ Friday, 14 March,2025


اتنے اوصاف ہیں محمدﷺ کے





اتنے اوصاف ہیں محمدﷺ کے

کر نہ پائیں اگر شمار کریں

 

ان کی توصیف غیرممکن ہے

بس یہی کہہ کے اختصار کریں

 

دیکھ لی رب کے یار کی صورت

نکل آئی قرار کی صورت

 

ناامیدی کامنہ نہیں تکتی

ان کے امیدوار کی صورت

 

قابل دید اس کی صورت ہے

جس نے دیکھی ہے یار کی صورت

 

پڑ گئی جان غم کے ماروں میں

دیکھ کر غم گسار کی صورت

 

تھام لو دامن ِ محمد کو

بس یہی ہے قرار کی صورت

 

آئینے کو بنا گئی گلزار

اس سراپا بہار کی صورت

 

جب تک آئے نہ تھے رسول کریم

غیب تھی آشکار کی صورت

 

سر خرو کر گیا غمِ محبوب

دُھل گئی اشک بار کی صورت

 

دمِ آخر ہو رو برو خاؔلد

مدنی تاجدار کی صورت