/ Friday, 14 March,2025


جس سے تم روٹھو وہ برگشتہ دنیا ہو جائے





جس سے تم روٹھو وہ برگشتۂ دنیا ہو جائے
تم جسے چاہو وہ قطرہ ہو تو دریا ہو جائے

اُن کی دہلیز پہ رکھ دوں تو جبیں پھر نہ اٹھے
عالمِ شوق میں ایسا کوئی سجدہ ہو جائے

قہر سے دیکھو تو شاداب چمن جل جائے
مسکرادو تو مِری خاک بھی زندہ ہو جائے

جس پہ تم ڈال دو خوش ہو کے نگاہِ رحمت
اوج پر اس کے مقدر کا ستارا ہو جائے

اے خوشا بخت کہ جب موت کی ہچکی آئے
نور والے تِرے جلووں کا نظارا ہوجائے

چاہنے والے ہی دنیا میں رہیں خانہ خراب
آپ اگر چاہیں تو یہ غم بھی گوارا ہو جائے

دیکھیے ڈوب ہی جائے نہ بے چارہ ارؔشد
اب تو سرکارِ مدینہ سے اشارا ہو جائے