یہ بھی حضرت نبیﷺ سے ہے منقول
کہ بیاں کرتے تھے جنابِ رسولﷺ
یعنی جو کوئی روزِ آدینہ
روزِ عالَم فَروز آدینہ
مجھ پہ سو بار بس پڑھے گا دُرود
؟؟؟ مجھ پر رواں کرے گا دُرود
اُس کے اسّی برس کے جرم و گناہ
؟؟؟ جائیں گے بَہ فَضلِ اِلٰہ
؟؟؟ تو کہتا ہے بر مَلاکاؔفی
؟؟؟ ان کو سنا سنا کافی
؟؟؟ جرم کی دوا ہے دُرود
؟؟؟ دوا عَینِ کیمیا ہے دُرود
؟؟؟ عبادت میں ہے شمول ریا
؟؟؟ عبادات بے ریا ہے دُرود
ایک ساعت میں عمر بھر کے گناہ
کرتا معدوم اور فنا ہے دُرود
حشر کی تیرگی، سیاہی میں
نور ہے شمعِ پُر ضیا ہے دُرود
چھوڑ تو مت دُرود کو، کاؔفی!
راہِ جنّت کا رہ نُما ہے دُرود