اِس روایت کے واسطے، کاؔفی!
سعد کا قول ہے ہمیں کافی
یعنی نازل ہُوئی یہ جب آیت
نَدْعُ اَبْنَآءَنَا کی سب آیت
شاہِ لَوْلَاک نے کیا ایسا
فاطمہ و علی کو بُلوایا
اور حسنین کو بھی اُن کے ساتھ
جمع یک جا کیا اُسی اوقات
پھر یہ کہتے نبی وہ ماہِ عربﷺ
یہ مِرے اہلِ بیت ہیں، یا رب!
فاطمہ و حسن، حسین و علی
ہیں بلا شک یہ اہلِ بیتِ نبی
جو محبِّ نبیﷺ ہے، اے کاؔفی!
اُس کو واجب ہے دوستی اُن کی
کاؔفی! بگزیں تو حُبِّ اولادِ رسول
نورِ نظرِ رسول حسنین و بتول
ہم الفتِ حیدر بدل و جاں بگزیں
تا ثمرۂ ایمانِ تو کردد مقبول