/ Friday, 14 March,2025


کس نے روح و قلب میں کنزِ ایماں بھر دیا





گلشنِ عشقِ نبیﷺ کا عندلیبِ خوشنوا

محمد حسین مشاہؔد رضوی

کس نے روح و قلب میں کنزِ ایماں بھر دیا
روح قرآں سے کیا کس نے جہاں کو آشنا
کس نے اعدائے شہِ کونینﷺ سے روکا ہمیں
کس نے عشقِ مصطفیٰﷺ کو عام دنیا میں کیا
کس نے علم و فضل کے روشن کئے صدہا چراغ
ورثۂ پیغمبری کا حق ادا کس نے کیا
کس نے روح و قلب میں طرزِ الفت بار سے
مصطفیٰﷺ پیارے کے ارشادات کو پہنچا دیا
کس نے لاینحل مسائل ریاضی کے یوں حل کئے
کر اُٹھے عش عش مہارت دیکھ کر کے سر ضیا
کون تھا جس نے مٹایا بدعتوں کو دہر سے
کون تھا جس نے ہمیں پابندِ سُنّت کردیا
کون تھا جامع علوم و ماہرِ جملہ فنون
دینیات و سائنس کا اور ہیئت و فلسفا
کون تھا جس نے بتائیں تدابیر فلاح و نجات
کون معاشی استحکام کا درس ہم کو دے گیا
سرزمین عرب پہ جاری کس کا ذکرِ خیر ہے
کون ساری دنیا میں اب مرجعِ تحقیق ہوا
اے مشاہؔد کر رہا ہے کس کا یوں ذکرِ جمیل
کون تِری فکر و نظر کا آج مرکز ہے بنا
وہ مفکر، وہ محدث، وہ مفسّر با صَفا
وہ محقق، وہ مصنّف، وہ سراپا اِتّقا
وہ مدبّر، وہ معلّم، وہ ہمارا رہنما
گلشنِ عشقِ نبیﷺ کا عندلیبِ خوش نوا
وہ امامِ عشق و اُلفت، وہ فنا فی المصطفیٰﷺ
وہ مجدّد دین کا، وہ سیّدی احمد رضا
﷫﷫﷫﷫﷫﷫﷫﷫﷫