/ Thursday, 13 March,2025


مناجات کرتا ہوں میں اے عزیزو





مناجات کرتا ہوں میں اے عزیزو!
ذرا لفظِ ’’آمین‘‘ تم بھی کہوں تو

الٰہی الٰہی الٰہی الٰہی
کرم کر طفیلِ رسالت پناہی

ہمیں محوِ حُبِّ رسولِ خُدا کر
ہمیں دین و ایمانِ کامل عطا کر

وہ ایمانِ کامل کہ حبِّ نبی ہے
مِرے دل کو اُس کے لیے بے کلی ہے

مجھے حبِّ احمد کا شایاں عطا کر
الہٰی! مجھے دین و ایماں عطا کر

رہوں نعرہ زن، اُلفتِ مصطفیٰ میں
شب و روز حبِّ حبیبِ خُدا میں

مِرا عزم جب سُوۓ دارِ بقا ہو
مِرے لب پہ نامِ حبیبِ خُدا ہو

میں اپنے نبی کی محبّت میں اُٹھوں
شفیعِ قیامت کی اُلفت میں اُٹھوں

فوائد، فضائل درودِ نبی کے
حبیبِ خُدا ہاشمی اَبطحی کے

سنو او محبّانِ درگاہِ حضرت
پڑھو اُن کے اوپر درودِ تحیّت

سلام و صلاۃِ نبی کی فضیلت
ہوئی ہے کتابوں میں وارد بَہ کثرت

وہ اس طرح کی کثرتِ بے عدد ہے
کہ امکانِ طاقت سے باہر وہ حد ہے

مگر قدرِ طاقت جو علمائے دیں نے
احادیث کی واقفانِ متیں نے

روایت صحیح مستند معتبر سے
کہ مروی ہیں علمائے اہلِ خبر سے

بَہ اَسنادِ کامل جو ثابت کیا ہے
جدا منتخب کر کے اُس کو لکھا ہے

کیا ہی بانواعِ توصیفِ ظاہر
سنو مومنو! ہو کے تم دل سے حاضر