منقول ہے قاسم و عمر سے
دل شاد ہوا ہے اِس خبر سے
کہتے تھے حضور مایۂ نُور
جب چہک کے گرے حسین منصور
اُس وقت میں تھا نہ کوئی ایسا
جو ہاتھ پکڑ کے روک لیتا
ہوتا جو وہ عہد ہم سے آباد
ہم کرتے ضرور اُن کی اِمداد
جو شخص ہوا ہے ہم سے بیعت
یاوَر ہیں ہم اُس کے تا قیامت
ہر حال میں اُس کا ساتھ دیں گے
پھسلے گا قدم تو ہاتھ دیں گے
اس شانِ رفیع کے تصدق
اس لطف وسیع کے تصدق
یا غوث صراط پر چلوں جب
لغزش میں نہ آنے پائے مرکب
ثابت قدمی یہ لطف دے جائے
جنت مجھے ہاتھوں ہاتھ لے جائے
گھبرائے صراط پر نہ خادم
حافظ ہو صداے رَبِ َسلِّمْ
وسائلِ بخشش