محمد کی دعا قطبِ مدینہ
رضا کے دِل رُبا قطبِ مدینہ
ہوئی آسان فوراً میری مشکل
زباں سے جب کہا قطبِ مدینہ
ولی بھی تھے ولی گر بھی تھے، واللہ!
امامِ اولیا قطبِ مدینہ
فنا فی الغوث اعظم، مہرِ تاباں
فروغِ قلبِ ما قطبِ مدینہ
وہ تھے قؔائد کے قائد اس جہاں میں
مدینے کی فضا قطبِ مدینہ