مجھے الفت ہے یاران نبی ﷺ سے
|ابو بکر و عمر عثمان علی سے
محبت ان کی ہے ایمان میرا
میں ان کا مدح خواں ہوں جاں وحی سے
یہ محبوب الہٰی ہیں کہ ان کو
عشق ہے حبیب ایزدی سے
نہ کیوں کر دوست رکھی ان کو مومن
کہ اقرب ہیں رسول ﷺ ہاشمی سے
رسول اللہ ﷺ کی یہ جانشین ہیں
نبی ﷺ راضی ہیں ان سے وہ نبی سے
یہ ہیں چرح ہدایت کی ستارے
جہاں روشن ہے ان کی روشنی سے
جو ان کی زاے سے بہکاوہ انسان
کہیں پائے نہ رستہ پھر کسی سے
صحابہ کو ہوا ثابت مناقب
زبان درفشاں احمد ی سے
رسول اللہ ﷺ کیا راضی ہیں ان سے
جو ہونا راض احباب ِ نبی ﷺ سے
جو ہیں اصحاب و انصار ومہاجر
مجھے حسن عقیدت ہے سبہی سے
صحابہ کا یہ کاؔفی ہے مدح خواں ہے
خلوص جان و اخلاص دلی سے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(دیوانِ کافؔی)