/ Friday, 14 March,2025


مقتدائے اہلِ سنت شاہ ضیاء





مقتدائے اہلِ سنّت سیّدی شاہ ضیا
رہ نمائے دین و ملّت سیّدی شاہ ضیا

شاہ مُحدّث سورتی کے آپ تھے شاگردِ خاص
فیض یابِ اعلیٰ حضرت سیّدی شاہِ ضیا

دشمنوں میں رہ کے بھی ہر روز میلادِ نبیﷺ
آپ کی زندہ کرامت سیّدی شاہِ ضیا

مصطفیٰ نے اپنے قدموں میں بلا کر دی جگہ
کون سمجھے تیری رفعت سیّدی شاہِ ضیا

جس طرح سے آپ نے تبلیغِ حق کی ویسے ہی
دیجیے ہم سب کو ہمت سیّدی شاہِ ضیا

مصطفیٰ اور غوث کے صدقات بٹتے ہیں یہاں
کیسی ہے با فیض نسبت سیّدی شاہِ ضیا

شان سے آتے رہے اور شان ہی سے چل دیے
مصطفیٰ کے گھر سے جنّت سیّدی شاہِ ضیا

میں چلا تھا ہند سے دیدار کی حسرت لیے
آپ پہنچے خُلد حضرت سیّدی شاہِ ضیا

آل و اصحابِ رسول ِ پاک کے صدقے میں ہو
آپ پر ہر وقت رحمت سیّدی شاہِ ضیا

چار ذی الحجہ جمعہ کے دن اذاں سُنتے ہوئے
ہو گئے دُنیا سے رُخصت سیّدی شاہِ ضیا

آپ کے شہزادے حضرت فضلِ رحماں قادری
یہ رہیں زندہ سلامت سیّدی شاہِ ضیا

ہو غلاموں پر بقیعِ پاک سے نظرِ کرم
بڑھ رہا ہے دردِ فرقت سیّدی شاہِ ضیا

میرے مُرشد مفتیِ اعظم کے صدقے میں مجھے
ہو عطا نورانی دولت سیّدی شاہِ ضیا

خادمِ در آپ کا منؔصور رضوی ہے شہا
کیجیے لطف و عنایت سیّدی شاہِ ضیا