/ Thursday, 13 March,2025


مصطفیٰﷺ کا دلآرا ہمارا رضا





مصطفیٰﷺ کا دلآرا ہمارا رضا
غوث اعظم﷜ کا پیارا ہمارا رضا
اپنے مرشد کا پیارا ہمارا رضا
رضویوں کا ہے مولا! ہمارا رضا
قادریت کا سہرا، رہا جس کے سر
قادریوں کا دولہا! ہمارا رضا
علمائے حرم جن سے بیعت ہوئے
ایسا مرشد ہے اعلیٰ ہمارا رضا
نظر آتا نہیں اب کوئی ہند میں
ہند میں ہے، وہ یکتا! ہمارا رضا
رضویوں کو نہیں غم ذرا حشر میں
ہے مدد کرنے والا! ہمارا رضا
جس کو سب اچھے کہتے ہیں، اچھے میاں
ہے اس اچھے کا اچھا! ہمارا رضا
غم نہیں حشر سے مجھ کو کچھ اے محبّ
ہے مدد کرنے والا! ہمارا رضا