مبارک فضل بھائی کو عجب ہی نور چھایا ہے
شب اسرار کے دولہا نے انہیں دولہا بنایا ہے
جگایا تم نے عزت کو مٹایا تم نے بدعت کو
لہٰذا سو شہیدوں کا اجر و ثواب پایا ہے
کیا ناراض سب کو اور راضی کر لیا رب کو
غرض کہ اس تجارت میں نفع کافی کمایا ہے
رسول اللہ ﷺتم سے خوش ہیں اور اللہ بھی راضی
عمل سے تم نے امت کو سبق اچھا پڑھایا ہے
یہ شادی خانہ آبادی مبارک ہو مبارک ہو
کہ اس شادی میں حضرت فاطمہ زہرا کا سایہ ہے
وہ آگے نعت خوانی اور درودِ پاک کی کثرت
خداو مصطفیٰﷺ کے ذکر سے شیطاں بھگایا ہے
یہ آوازیں یقیناً سبزِ گنبد میں بھی پہنچی ہیں
احادیثِ نبیﷺ نے ہم کو یہ مژدہ سنایا ہے
جہیزِ مختصر سے فاطمہ کی یاد تازہ کی
ولیمہ کی ضیافت میں عجب ہی لطف آیا ہے
دعا سالکؔ کی ہے یہ فضل پر فضلِ الٰہی ہو!
رہے یہ درس قائم جس سے سب نے فیض پایا ہے