/ Friday, 14 March,2025


راہ الفت میں





نہیں جاتی کسی صورت پریشانی نہیں جاتی

الٰہی میرے دل کی خانہ ویرانی نہیں جاتی

 

نہ جانے کس قدر صدمے اٹھائے راہ الفت میں

نہیں جاتی مگر دل کی وہ نادانی نہیں جاتی

 

پئے بن ہی یہاں مستی کا یہ عالم معاذاللہ

قریبِ مرگ بھی وہ چال مستانی نہیں جاتی

 

ہزاروں درد سہتا ہوں اسی امید میں اخترؔ

کہ ہرگز رائیگاں فریاد روحانی نہیں جاتی

٭…٭…٭