راحتِ مصطفیٰﷺ سیدہ فاطمہ
فرحتِ مرتضیٰ سیدہ فاطمہ
قابل اقتداء ان کا ہر اک عمل
مشعل و رہنما سیدہ فاطمہ
بنت محبوبِ رب جانِ ختمِ رسلﷺ
رفعتوں کی رِدا سیدہ فاطمہ
مصطفیٰﷺ نے کہا حُور فردوس ہیں
باحیا باصفا سیدہ فاطمہ
دھوم عالم میں ہے ان کی تسبیح کی
گویا مشکل کشا سیدہ فاطمہ
روز محشر جب ان کی سواری چلی
ہر طرف تھی ندا سیدہ فاطمہ
میرے حسنین کو کچھ نہ کچھ ہو عطا
تھا یہ ہی مدعا سیدہ فاطمہ
جو ہیں مشکل کشا اور شیر خدا
آپ پر تھے فدا سیدہ فاطمہ
حافؔظ بے نَوا کو عطا کیجئے
آپ کا ہے گدا سیدہ فاطمہ
۲۶ صفر الخیر ۱۴۳۸ھ ۲۷ نومبر ۲۰۱۶ء