رندی میں کیوں خیال رہے اعتصام کا
ساقی پھر ایک بار چلا دورجام کا
بے ساختہ تھے ملنے پر ایسا بدل گئے
دیتے نہیں جواب ہمارے سلام کا
تاریکئ وطن تو مٹی ہے مگر یہ کیا
صبح وطن میں رنگ ہے غربت کی شام کا
گستاخ کہہ کے چلدیئے ردسلام میں
کیا یہ صلہ ملا ہے مرے احترام کا