/ Friday, 14 March,2025


صدقہ تم پر ہوں دل و جان آمنہ





معروضہ ببارگاہِ جناب آمنہ بی بی ﷞

صدقہ تم پر ہوں دل و جان آمنہ
تم نے بخشا ہم کو ایمان آمنہ

جو ملا جس کو ملا تم سے ملا
دین و ایمان علم و عرفان آمنہ

کل جہاں کی مائیں ہوں تم پر فدا
تم محمدﷺ کی بنیں ماں آمنہ

ابن مریم واقعی رب کے رسول
پر محمد ﷺ کی بڑی شان آمنہ

جس شکم میں مصطفیٰ ﷺ ہوں جا گزیں
عرشِ اعظم سے زیشان آمنہ

تم سے ایمان و امانت اور امن
تم سے فیضاں تم سے عرفاں آمنہ

آمنہ کے تین معنیٰ بالیقیں
با امانت امن و ایمان آمنہ

تم سے اللہ و محمدﷺ ہیں عیاں
نور و ہدیٰ تم میں پنہاں آمنہ

ہم ہیں مومن اور تم ایمان بخش
چشمۂ دیں تم سے رواں آمنہ

تیری تربت کا مجاور میں بنوں
پھر نکالوں دل کے ارماں آمنہ

مہبطِ قرآں نبی ہیں اور تم
ہو نبی کی محترم ماں آمنہ

ہے یہ سالکؔ آپ کے در کا فقیر
مانگتا ہے امن و ایمان آمنہ