بتقریب شادی خانہ آبادی برادر عزیز مولوی منان رضاخان سلمہٗ
الحمد للجواد
الوھاب المراد
حمد ہے اس جواد کو
بخشندۂ مراد کو
منان یا عمادی
شکرا علی الرشاد
منان اے مرے عماد
شکر ہدایت و رشاد
وعلی ذہ الیادی
فینا علی التمادی
شکر ہے نعمتوں کا بھی
دائم جو ہم پہ ہیں تری
ثم الصلوٰۃ علی
خیر الوریٰ العادی
تسلیم اس حبیب(ﷺ)پر
سب سے جو اچھا رہبر
والآل معتمدی
واصحاب اسیادی
اور نبی کی آل پر
یاران خوش خصال پر
\
ماغرقت ورقا
وترنم الشادی
جب تک رہیں یہ چہچہے
جب تک رہیں یہ زمزمے
غب السلام یا
اھل زالنادی
بعد سلام سنیو!
عرض یہ میری اب سنو
ان النکاح سنۃ
من احمد العباد
ہے یہ نکاح خوش نہاد
سنت احمد العباد (ﷺ)
صلیّٰ علیہ ربی
ماجادت الجواد
اس پر ہوں رب کی رحمتیں
جب تک رہیں یہ بارشیں
ابشر اخی بصبیحۃ
غراء سمح القیاد
بھائی کو دوں یہ خوش خبر
آئی صبیحہ خوش گہر