/ Friday, 14 March,2025


شہ عرش اعلیٰ سلامٌ علیکم





شہ عرش اعلیٰ سلامٌ علیکم
حبیب خدایا سلامٌ علیکم

مرے ماہ طیبہ سلامٌ علیکم
شہنشاہ بطحا سلامٌ علیکم

خبر جن کے آنے کی تھی مدتوں سے
ہوا جلوہ فرما سلامٌ علیکم

جو تشریف لائے وہ سلطانِ عالم
تو کعبہ پکارا سلامٌ علیکم

دو عالم کا آقا ومولیٰ بنا کر
تمہیں حق نے بھیجا سلامٌ علیکم

یہ آواز ہر سمت سے آرہی ہے
شہ دین و دنیا سلامٌ علیکم

تمنا ہے اپنی مدینے پہنچ کر
کہوں پیش روضہ سلامٌ علیکم

دعا ہے کہ جب وقت ہو جانکنی کا
ہو لب پر وظیفہ سلامٌ علیکم

جمیل اپنے آقا شفیع الامم پر
پڑھے جا ہمیشہ سلامٌ علیکم

قبالۂ بخشش