/ Friday, 14 March,2025


صورت مت بھولنا پیا ہماری





صورت مت بھولنا پیا ہماری
تمری ہی اک آس ہے ہم تمرے واری

پی نگری کی پہلی منزل سیکھیں چھوڑ ساتھ
اس گھونٹ کی لاج ہے اب پیا تمہارے ہاتھ

رسّی چھوٹی ہاتھ سے مورے اور نیا منجدھار
تم جو بھیّا چھوڑ دو پیارے کون لگاوے پار

جگ نے چھوڑا رات بتانےگھر سے ویو نکاس
تم راجہ کے چرن پڑوں میں اب تمری ہے آس

گھر گھر جھانکا درد ر مانگا سب گئے آنکھ بچائے
اک تم سنگ نہ چھوڑیو کہ کوئی ہمارو نائے

میں ہتیاری چلی پیا گھر جانوں کام نہ کاج
اے سیّاں بیاں پکڑے کی تم ہی رکھیو لاج

کھیل کود میں عمر گنوائی سو کاٹے دن رین
جب پی گھر سے آئی پلکیا ٹپ ٹپ ٹپکت تین

سیس پہ گٹھڑی ڈگر کٹیلی گھائل مورے پاؤں
پیارے تم ہی سنبھالیو جب ڈگمگ میں ہو جاؤں

تم کچھ کرپا کرو تو سالکؔ بُرا بھلا بن جائے
کھوٹا کھرانہ دیکھے پارس کندن سبھی بنائے

تیل جو نبڑے بتی پجرے دیا میرابڑھ جائے
سانچے سورج جوت تمہاری سالکؔ پہ پڑ جائے