/ Friday, 14 March,2025


تھے تمہارے دوش بدوش ہم تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو





تھے تمہارے دوش بدوش ہم تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
وہ رہِ حیات کا پیچ و خم تمہیں یاد ہوکہ نہ یاد ہو
وہ دل مزار صد آرزو وہ وصال ساعتِ رنگ و بو
وہ خم صراحی و جام جم تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
مرا نام دفتر عشق سے جو چلے تھے کاٹنے ایک دن
تو ٹھہر گیا تھا یدِقلم تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
رگِ زندگی رگِ سرخوشی رگِ بیخودی رگِ آگہی
وہ تمہاری زلفوں کا پیچ و خم تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
جو کہا کہ اور ذرا ستم تو کہا تھا تم نے بخندہ لب
ارے بے حیا ہے یہ کوئی کم تمہیں  یاد ہو کہ نہ یاد ہو
اے غرور حسن قمر فشاں! جو خوشی کو تج کے بھی شاد تھا
وہ تمہارا اخؔتر خستہ دم تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو