واعظِ خوش بیان مولانا شمس اللہ رضوی حشمتی مقیم حال محلہ بھورے خاں پیلی بھیت شریف ولادت حضرت مولانا شمس اللہ رضوی حشمتی ۱۵؍جولائی ۱۹۳۰ء کو موضع پیری بزرگ میں پیدا ہوئے۔ گندمی رنگ، چوڑا بدن، متوسط قد، پھیلی ہوئی گھنی داڑھی، مزاج میں متانت، عقیدے میں صلابت، مولانا شمس اللہ کا حلیہ ہے۔ خاندانی حالات مولانا شمس اللہ کے آباء واجداد جگنی دیور یا نزد سعداللہ نگر ضلع گونڈہ کےرہنےوالےتھے، وہاں سے ترکِ سکونت کر کے صوفی غلام علی موضع پیری بزرگ ضلع بستی تشریف لائے۔ یہاں کے قدیمی ذمہ دار حضرات، جن سے صوفی غلام علی کے گہرے مراسم تھے، یہاں آنےکا سبب بنے۔ جب صوفی غلام علی یہاں کےباشندےہوگئے تو دینی خدمات شروع کیں، مسجد کی امامت اور تدریس کی ذمہ داری سن بھالی اور اس وقت سے لے کرتا ہنوز امامت وخطابت اور مدرس کے فرائض اسی خاندان سے وابستہ ہیں۔ تعلیم وتربیت مولا۔۔۔
مزید
حضرت عمدۃ المحققین مولانا سید شریف احمد شرافت نوشاہی ساہنپال شریف علیہ الرحمۃ صاحبِ تصانیفِ کثیرہ حضرت پیر ابو الظفر سیّد شریف احمد شرافت علوی، قادری نوشاہی بن سیّد غلام مصطفےٰ نوشاہی(م ۱۳۸۴ھ) بن سید حافظ محمد شاہ(م ۱۳۳۷ھ) ۱۹؍ شعبان ۱۳۲۵ھ / ۲۸؍ ستمبر ۱۹۰۷ء میں بمقام ساہن پال شریف، تحصیل پھالیہ، ضلع گجرات پیدا ہوئے۔[۱] [۱۔ محمد اقبال مجددی: ’’احوال و آثار سیّد شرافت نوشاہی‘‘ ص ۱۱] سیّد شرافت نوشاہی، برصغیر کے معروف مذہبی، روحانی، علمی اور ادبی خاندان ’’نوشاہیہ‘‘ کے چشم و چراغ ہیں۔ آپ کا شجرہ نسب گیارھویں پشت میں بانی سلسلۂ نوشاہیہ شیخ الاسلام حضرت سیّد حافظ حاجی محمد نوشہ گنج بخش سے ملتا ہے۔ حاجی محمد نوشہ گنج بخش قادری، امیر المومنین حضرت علی مرتضیٰ رضی اللہ عنہ کی اولاد امجاد سے تھے قرآن پاک کے حافظ ہونے کے علاوہ علوم عقلیہ و نقلیہ کے ۔۔۔
مزید