حضرت مولانا مفتی نواب دین فیصل آباد علیہ الرحمۃ فاضل جلیل حضرت علّامہ ابو الکامل مولانا مفتی نواب الدّین ولد چودھری جمال الدین ۱۳۴۳ھ/دسمبر ۱۹۳۴ء میں بمقام خان کوٹ[۱] تحصیل و ضلع امر تسر(بھارت) میں پیدا ہوئے۔ [۱۔ یہ گاؤں امر تسر سے مشرق کی جانب جالندھر کی طرف جانے والی ریلوے لائن اور سڑک کے درمیان تقریباً چار میل کے فاصلے پر ہے (مکتوب حضرت مفتی صاحب بنام مرتّب)] آپ کا خاندانی پیشہ کاشت کاری ہے جدِّ امجد ہندوستان میں باندہ کے مقام پر تھانیدار تھے اور آپ کے والد ماجد چوہدری جمال دین نے فارسی کا تمام نصاب (کریما سے ابو الفضل) تک پڑھا اور اردو میں بھی مہارت حاصل کی۔ آپ اُردو ہی میں بات چیت کرتے اور اپنی برادری کو تبلیغِ اسلام بھی کرتے رہتے تھے۔ حضرت مفتی صاحب نے قرآن مجید اپنے آبائی گاؤں میں ہی حفظ کیا۔ درسِ نظامی کی کتبِ متداولہ کریما سے مشکوٰۃ شریف تک(منطق و معقول کے علاوہ ) امر تسر کی ۔۔۔
مزید