اتوار , 02 ذو القعدة 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Sunday, 19 April,2026


آج کے یومِ پیدائش

بہاؤالدین زکریا ملتانی

شیخُ الاسلام  حضرت غوث بہاؤالدین زکریا ملتانی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی: بہاؤالدین زکریا۔کنیت:ابومحمد،ابولبرکات۔القاب:شیخ الاسلام،الشیخ الکبیر،غوث العالمین،بھاؤالحق ِّوالدّین،اسدیہاشمی،قرشی،ملتانی۔پورانام اسطرح ہے:شیخ الاسلام غوث العالمین حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانی رحمۃ اللہ علیہ۔ سلسلہ نسب اسطرح ہے:حضرت شیخ الاسلام بہاؤالدین زکریا ملتانی بن شیخ وجیہ الدین  بن کمال الدین،بن جلال الدین،بن علی قاضی،بن شمس الدین،بن شیخ حسین خوارزمی ،بن مطوف،بن حزیمہ،بن تاج الدین المطوف،بن عبدالرحیم،بن عبدالرحمن،بن ھباء ،بن اسد،بن ہاشم،بن عبدِ مناف۔الیٰ آخرہِ ۔علیہم الرحمۃ والرضوان۔آپ قریشی ہاشمی ہیں۔والدہ کی طرف سے سلسلۂ نسب مولا علی تک منتہی ہوتا ہے۔آپ کے اجداد مکۃ المکرمہ سے ہند تشریف لائے تھے۔ تاریخِ ولادت:  آپ کی ولادت باسعادت شبِ قدر،شبِ جمعہ،/27رمضان المبارک 566ھ،مطابق ج۔۔۔

مزید

تراب الحق قادری ، علامہ سید شاہ، رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

تراب الحق قادری ، علامہ سید شاہ، رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی: اسمِ گرامی: شاہ تراب الحق۔آپ کانام ایک  عظیم بزرگ حضرت ’’شاہ تراب الحق‘‘ علیہ الرحمۃکے نام پر رکھا گیا، جن کا مزار حید آباد دکن ہندوستان میں ہے۔ سلسلۂ نسب اس طرح ہے: حضرت سیّدشاہ تراب الحق قادری بن حضرت سیّد شاہ حسین قادری بن سیّد شاہ محی الدین قادری بن سیّد شاہ عبداللہ قادری بن سیّد شاہ میراں  قادری اور والدۂ ماجد کی طرف سے آٓپ کا سلسلۂ نسب فضیلت جنگ، بانیِ جامعہ نظامیہ حیدرآباددکن،شیخ الاسلام حضرت امام انواراللہ فاروقی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے واسطے سے امیرالمؤمنین حضرت فاروقِ اعظم رضی اللہ تعالٰی  عنہ سے جا کرملتاہے۔(رحمۃ اللہ علیہم اجمعین) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادتِ باسعادت 27؍رمضان المبارک 1363ھ/15؍ستمبر1944ء کو موضع کلمبر شہرناندھیڑ(ریاست حیدرآباددکن،انڈیا)میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: ابتدائی ۔۔۔

مزید

جمیل شاہ داتار

حضرت جمیل شاہ داتار رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: سید عبد الہادی۔لقب: سخی داتار،جمیل شاہ گرناری۔لیکن آپ ’’جمیل شاہ داتار،اور سخی داتار‘‘ کےنام سے معروف ہیں۔’’گرناری‘‘ اس لئے کہا جاتا ہے کہ آپ﷫ ایک ’’گرنار‘‘ نامی پہاڑ (جونا گڑھ) پر چلہ کش ہوئے تھے۔(تذکرہ اولیائے سندھ:124)۔آپ کا نسبی تعلق حسینی ساداتِ کرام سےہے۔سلسلہ ٔ نسب حضرت امام موسیٰ کاظم﷜کے توسل سےسیدنا امام حسین﷜تک پہنچتا ہے۔(سندھ کےصوفیائے نقشبندحصہ اول:299) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 27/ رمضان المبارک بروز جمعرات580ھ مطابق 3/جنوری 1185ء کو’’مشہد مقدس‘‘ ایران میں ہوئی۔(تذکرہ اولیاء سندھ:124) مہد میں کلام: پیدائش کےساتویں روز جب مؤذن آذآن  دے چکا،تو آپ نے فصیح زبان میں یہ کلمات اداکیے۔’’لاالہ الا اللہ لا نعبد الا ایاہ۔۔۔

مزید

عبدالرحیم سکندری قادری، مفتی اعظم سندھ علامہ مولانا

مفتی اعظم سندھ علامہ مولانا عبدالرحیم سکندری قادری ابوالفضل مولانا مفتی عبدالرحیم سکندری بن ماسٹر محراب خان بن حاجی قادر داد، بن مولانا بخش بن محراب فقیر پاگاردی ولادتِ باسعادت  27 رمضانُ المبارک 1363ھ مطابق 14 ستمبر 1944ء بروز جمعۃُ المبارک بوقتِ صبح سندھ  کےضلع خیرپور میرس کی تحصیل ٹھری میرواہ کے گوٹھ ” سیبانو خان شر “ میں ہوئی آپ کا تعلق ” شر بلوچ “ قوم سے ہے۔ آپ جتوئی بلوچ کی شاخ، شر بلوچ سے تعلق رکھتے ہیں۔ حضرت مفتی عبدالرحیم سکندری نے پرائمری تک اُردو تعلیم اپنے آبائی گاؤں میں حاصل کی۔ ادیب عربی، عالم عربی اور فاضل عربی کے امتحانات سندھ تعلیمی بورڈ سے پاس کرکے سندات حاصل کیں۔ علومِ دینیہ کی تحصیل کی خاطر سندھ میں اہل سنت کی عظیم دینی درس گاہ جامعہ راشدیہ پیر جو گوٹھ دربارِ عالیہ پاگارہ شریف سے منسلک ہوئے۔ جہاں آپ نے علومِ عربیہ کی تمام مروجہ کتب پڑھن۔۔۔

مزید