گیسودَراز، سیّدمحمد اسمِ گرامی: محمد۔ کنیت: ابوالفتح۔اَلقاب: صدرالدین،ولی الاکبر،الصادق،اور ’’خواجہ بندہ نواز گیسودراز‘‘ کےلقب سےزیادہ مشہور ہیں۔والدِ ماجد :آپ کے والدِ ماجد سیّدیوسف حسینی حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء محبوبِ الٰہی سے بیعت تھے،اور حضرت خواجہ نصیرالدین محمودکےروحانی فیوض سےبھی مستفیدہوئےتھے۔ سیّدراجہ کہلاتھے۔آپ ہروقت عبادت وریاضت میں مصروف رہتے تھے۔اپنےنفس کےساتھ جہاد کی وجہ سے دکن میں ’’راجوقتال‘‘ مشہورہوئے۔نسب:حضرت سیّدمحمدگیسودراز کا سلسلۂ نسب حضرت امام زین العابدین کے توسّط سے مولائے کائنات حضرت سیّدنا علی المرتضیٰ سے جاکر ملتا ہے۔اس لحاظ سےآ۔۔۔
مزید