/ Friday, 03 May,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(13)  تلاش کے نتائج

مصطفی حیدر حسن قادری برکاتی، سید شاہ

 سید شاہ مصطفی  حیدر حسن قادری برکاتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  نام ونسب: اسمِ گرامی: سیدمصطفےٰ حیدر حسن۔لقب: احسن العلماء۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: سید شاہ مصطفی حیدر حسن،  بن سید آلِ عبا ،بن سید شاہ حسین ،بن سید شاہ محمد، بن سید دلدار حیدر ۔الٰ آخرہ ۔(علیہم الرحمہ) تایخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 10/شعبان المعظم 1345ھ،مطابق 13/فروری 1927ء کو ہوئی۔ ولادت کی کیفیت: سر سے پیر تک ایک قدرتی غلاف میں لپٹے ہوئے تھے۔ جس کے اوپری حصے پر تاج کی شکل بنی ہوئی تھی۔ تحصیلِ علم: ناظرہ  قرآن پاک والدہ محترمہ  سے مکمل کیا،حافظ سلام الدین  قریشی اور حافظ عبد الرحمن صاحب سے حفظ کیا ۔ اردو کی  ابتدائی مشق منشی سعید  الرحمن مار ہروی سے کی اور اعلیٰ تعلیم حضرت تاج العلماء، شیخ العلماء مولانا  غلام جیلانی گھوسی، مفتی خلیل خاں مارہروی، مولانا۔۔۔

مزید

حضرت مولانا صوفی خالد علی بریلوی

زبدۃُ السالکین صوفی مولانا خالد  علی خاں قادری رضوی مھتمم دار العلوم مظہر اسلام مسجد بی بی جی صاحبہ بریلی ولادت حضرت مولانا صوفی خالد  علی خاں  رضوی بن مولانا ساجد علی خاں بریلوی محلہ گڑھیار بریلی شریف میں ۱۸؍شعبان المعظم ۱۳۵۵ھ؍۱۹۳۶ء کو پیدا ہوئے۔ حضور مفتی اعظم قدس سرہٗ نے چار سال کی عمر میں بسم اللہ خوانی کرائی۔ خاندانی حالات مولانا صوفی خالد علی خاں بریلوی کے والد ماجد مولانا ساجد علی  خاں علیہ الرحمہ بڑے ہی متورع شخصیت تھے ان کے انتظام  نے دارالعلوم مظہر اسلام بریلی کو بامِ عروج تک پہنچادیا،  جد امجد وادجد علیخاں بن بخش اللہ خاں بہت بڑے زمیندار تھے۔ امستیاھر ضلع بدایوں شریف میں تقریباً چار سوبیگہ زمین کے مالک تھے۔ تعلیم وتربیت مولانا خالد علی رضوی نے قران پاک اپنے  والد ماجد اور والدہ محترمہ سے گھر ہی پر پڑھا اور اسکول کی بھی  کچھ تعلیم حا۔۔۔

مزید

قمر رضا بریلوی، نبیرۂ اعلیٰ حضرت، علامہ محمد

 قمر رضا بریلوی، نبیرۂ اعلیٰ حضرت، علامہ محمد، رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  اللہ ہی کا ہے جو اس نے دیا اور جو اس نے لیا اور ہر شے کی اس کے یہاں ایک مقدار مقرر ہے، دنیا میں جو آیا ہے اسے ایک نہ ایک دن فیصلہ کل نفس ذائقۃ الموت کے تحت جانا ہے، ہر دن ہزاروں آتے ہیں اور ہزاروں جاتے ہیں نہ ان کا آنا کوئی بڑی خوشی کی بات ، نہ انکا جانا کوئی بڑا صدمہ شمار، پر بندگانِ خُدا میں سے کوئی فرد ایسا ہوتا ہے کہ جس کے آنے سے اَن گنت لوگوں کو خوشی ہوتی ہے اور جانے پر بےشمار آنکھیں اشکبار، یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ چن لیتا ہے، ان کے دلوں میں اپنی اور اپنے محبوب منزہ عن العیوب  علیہ الف الف صلوٰۃ والسلام کی الفت و محبت نقش فرمادیتا ہے، اور ان کا انتخاب دینِ مبین کی خدمت کے لئے فرماتا ہے، اب خواہ وہ خدمتِ دین بصورتِ خدمتِ خلق ہو جیسا کہ ابدالِ کرام انجام دیتے ہیں یا وہ خدمتِ دین بصو۔۔۔

مزید