امام محمد تقی رضی اللہ عنہ نام ونسب: اسمِ گرامی:محمد۔ کنیت: ابو جعفر۔لقب :تقی، جواد، قانع، مرتضیٰ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: امام محمد تقی بن امام علی رضا بن امام موسیٰ کاظم بن امام محمد جعفر صادق بن امام محمد باقر بن امام زین العابدین بن امام حسین بن حضرت علی بن ابی طالب۔آپ کی والدہ کا اسم گرامی ریحان یاسکینہ یا خیزران تھا۔(رضی اللہ عنہم اجمعین) تاریخِ ولادت: آپ 10رجب المرجب/195ھ،بمطابق /اپریل 811ء کو مدینۃ المنورہ میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: خاندانی روایت کے مطابق آپ نے تمام علوم ِ ظاہری وباطنی کی تحصیل اپنے والدِ گرامی اور دیگر شیوخ سے فرمائی۔آپ اپنے وقت کے علماءو مشائخ میں علم وعمل،اور ہرلحاظ سے ممتازتھے۔شواہد النبوت میں ہے: کہ امام حضرت امام تقی رضی اللہ عنہ صغرسنی میں علم وادب اور فضل میں اس قدر ترقی کر چکے تھے کہ اس زمانے میں کسی کو ایسے ظاہری وباطن۔۔۔
مزید
ستھرے میاں قادری برکاتی مارہروی، سیّد شاہ آلِ برکات اسمِ گرامی: ستھرے میاں۔اَلقاب: سند الکاملین، شاہ، آلِ برکات۔والد ماجد: اسد العارفین حضرت سیّد شاہ حمزہ عینیؔ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ۔ولادت:سند الکاملین حضرت سیّد شاہ آلِ برکات ستھرے میاں قادری برکاتی مارہروی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کی پیدائش 10؍ رجب المرجب 1163ھ کو ہوئی۔تقویٰ:آپ کو مسجد میں نماز پڑھنے اور یادِ الٰہی کا بہت شوق تھا۔ مارہرہ شریف میں رہتے ہوئے سخت بیماری کے سبب صرف تین روز آپ مسجد میں نہ جاسکے جس کا عمر بھر قلق رہا۔شاعر ی سے شغف:آپ شاعر بھی تھے اور ’’آشفتہ‘‘ تخلص رکھتے تھے۔اَولاد و امجاد:آپ کے چار(4) صاح۔۔۔
مزید
حضرت مولانا شاہ ابو الحسن پھلواری علیہ الرحمۃ ابو الحسن نام،فرد تخلص،حضرت شاہ نعمت اللہ پھلواری قدس سرہٗ کے صاحبزادے،مشہور عالم،صوفی،شاعر،دسویں رجب ۱۱۹۱ھ کو پیدا ہوئے، حضرت مولانا احمدی پھلواروی سے درسیات پڑھیں اور ۱۲۱۱ھ میں فارغ ہوئے، بیعت و اجازت و خلافت سب کچھ والد ماجد سے تھی،نہایت مرتاض، باخدا، صاحب اوقات بزرگ تھے،اعلیٰ درجہ کا شعر کہتے تھے،راسخ عظیم آبادی نے آپ سے مشورۂ سخن کیا،آپ کو مولوی اسمٰعیل دہلوی اور ان کےمتّبعین سے شدیدی نفرت تھی،سخاوت مرزا صاحب نے ‘‘بصائر’’ سرماہی کراچی شمارۂ اکتوبر ۱۹۶۲ھ صفحہ ۱۸۸ ؍پر لکھا ہےکہ سید احمد رائے بریلوی،مولوی اسمٰعیل،مولوی عبد الحئی سے شاہ ابو الحسن فرد کا ۱۲۳۹ھ میں پھلواری میں مناظرہ ہوا،۔۔۔۔۔۔۔ حضرت شاہ ابو الحسن فروقدس سرہٗ کا یہ حال تھا،مگر آپ کے صاحبزادے حضرت شاہ علی حبیب نصر کے بعد خانقاہ مجیبیہ کے جانشینوں نے آپ کے۔۔۔
مزید