/ Monday, 13 May,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(14422)  تلاش کے نتائج

امام تقی بن علی رضا

  آں غریق بحر وصال، شاید تجلیات ذوالجلال، ولی مادرزاد، حضرت امام  ابو جعفر محمدﷺ بن علی رضا رضی اللہ  تعالیٰ عنہ ائمہ اہل بیت کے نانویں امام ہیں۔ آپ کا اسم گرامی محمدﷺ ہے۔ آپ کی  کنیت اور نام امام محمد باقر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے موافق ہے۔ اس وجہ سے آپ کو ابو جعفر ثانی کہتے ہیں۔ آپ کے  القاب تقی اور قانع ہیں۔ آپ کی والدہ کا اسم گرامی ریحان یاسکینہ یا خیزران تھا۔ آپ کی ولادت بروز جمعہ ۱۵یا۱۷؍ماہ رمضان (بروایت مراۃ الاسرار۹ اور شواہد نبوت کی روایت کے مطابق ۱۱؍رجب ۱۹۷ھ کو  مدینہ میں واقع ہوئی۔ آپ کی عمر اپنے والد ماجد کےوصال  کے وقت سات سال اور چند ماہ تھی۔ چنانچہ سات سال کی عمر میں آپ مسند خلافت پر بیٹھے۔ السعید من سعد فی بطن امہٖ۔ (سعید جو اپنی ماں کےپیت میں سعید ہوتا ہے) آپ کے کمالات و کرامات جد تحریر سے باہر ہیں۔ شواہد النبوت میں لکھا ہے کہ امام تقی صغ۔۔۔

مزید

منظور احمد شاہ ہاشمی، فاتح عیسائیت، علامہ ابو النصر

 منظور احمد شاہ ہاشمی، فاتح عیسائیت، علامہ ابو النصر (ساہیوال پنجاب) پیکرِ عشقِ رسالت حضرت مولانا ابو النصر منظور احمد شاہ صاحب ہاشمی بن حضرت مولانا چراغ علی شاہ ۲۴؍ رجب المرجب ۱۳۳۹ھ / ۱۵؍ دسمبر ۱۹۳۰ء میں موضع چوہان ضلع فیروز وپور (انڈیا) کے مقام پر پیدا ہوئے۔ آپ نسباً ہاشمی ہیں اور آپ کا سلسلۂ نسب چالیس واسطوں سے سیّد امام مسلم رضی اللہ عنہ تک پہنچتا ہے۔ آپ کے والد ماجد مولانا چراغ علی شاہ مستند عالم ہونے کے علاوہ طبیب بھی ہیں۔ علم الانسان میں کافی دسترس حاصل ہے۔ ’’بدر قریش‘‘ آپ کی مشہور تالیف ہے۔ جلال آبادی کی مرکزی جامع مسجد میں خطیب رہ چکے ہیں۔ آپ نے فارسی اور صرف کی کتب (مکمّل) اپنے والد ماجد سے ہندوستان میں ہی پڑھیں اور پھر جلال آباد غربی فیروز آباد کے مدرسہ امداد العلوم میں پڑھتے رہے۔ تقسیم ہند کے وقت جب پاکستان کی طرف ہجرت کر کے ضلع ساہیوال کے موضع ڈ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا سید عبد الرشید عظیم آبادی

حضرت مولانا سید عبد الرشید عظیم آبادی رحمۃ اللہ علیہ تعالیٰ علیہ اسمِ گرامی: آپ کا اسمِ گرامی سید عبد الرشید  تھا۔ تحصیلِ علم: سید عبد الرشید عظیم آبادی رحمۃ اللہ علیہ تعالیٰ علیہ نے منظر الاسلام بریلی میں حضرت مولانا سید بشیر احمد علی گڑھی، استاذ العلماء مولانا ظہور الحسین فاروقی رام پوری اور مجدد مأتہ اربع عشرہ امامِ اہلسنت ،حضرت علامہ مولاناالشاہ احمد رضاخان رحمۃ اللہ علیہم سے درسیات کی تکمیل کی۔ سیرت وخصائص:   حضرت مولانا سید عبد الرشید عظیم آبادی رحمۃ اللہ علیہ تعالیٰ علیہ عالمِ شریعت وطریقت و حقیقت تھے۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ نے دینی خدمت کے ساتھ ساتھ لوگوں کے ذاتی مسائل کو بھی حل فرمایا۔ اہلسنت کا درد ہر وقت آپ کے سینے میں رہتا،  دیوبندیت اور وہابیت کی طرف سے جب بھی کوئی نیا وباطل نظریہ سامنے آتا آپ بہت افسردہ  ہوجاتے۔ حتٰی کہ ایک مرتبہ زمانہ طالبِ علمی میں آپ ن۔۔۔

مزید

کمال الدین سید احمد حسن

حضرت سید کمال الدین علیہ الرحمۃ۔۔۔

مزید

حضرت قطب الدین

حضرت قطب الدین علیہ الرحمۃ۔۔۔

مزید

حضرت جابر بن عبد اللہ انصاری

حضرت جابر بن عبد اللہ انصاری رضی اللہ عنہ حضرت جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ معروف صحابی حضرت سیدناعبداللہ بن عمرو بن حرام الانصاری کے صاحب زادے ہیں۔ آپ کے والد حضرت عبداللہ انصاری غزوۂ احد میں شہید ہوئے۔حضرت جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ ہجرت مدینہ سے تقریباًپندرہ سال پہلے مدینہ منورہ  میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق قبیلہ خزرج سے تھا۔ آپ کم عمری میں اسلام لائے اور بے شمار غزوات میں حضرت محمد ﷺ کا ساتھ دیا۔چناں چہ غزوہ خندق  کاواقعہ خودحضرت جابر رضی اللہ عنہ  بیان فرماتے ہیں:آپ ﷺکے شکمِ مبارک پر(بھوک کی شدت کی وجہ سے)پتھر بندھا ہوا تھا۔حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :کہ خودہماری یہ کیفیت تھی کہ ہم نے بھی تین دن سے کوئی چیزنہیں چکھی تھی۔میں گھر آیا تو ایک بکری کا بچہ اور تھوڑے سے جو کے علاوہ کچھ بھی موجود نہیں تھا۔میں نے حاضر ہوکر عرض کی یارسول اللہ ﷺدو تین افراد ۔۔۔

مزید

حضرت فاضل جلیل علامہ مفتی غلام سرور قادری

حضرت فاضل جلیل علامہ مفتی غلام سرور قادری لاہور رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ماہر علوم عقلیہ و نقلیہ حضرت علامہ مولانا ابو سعید محمد غلام سرور قادری بن جناب خدا بخش بن محمد موسیٰ لَلُّو بن محمد جوہر ۱۲۵۹ھ/۱۰؍ اکتوبر ۱۹۳۹ء کو موضع کچی لعل علاقہ سیت پور تحصیل علی پور ضلع مظفر گڑھ میں پیدا ہوئے۔ آپ کے آباؤ اجداد وادئ لو لو مقبوضہ کشمیر کے باشندے تھے۔ جب حضرت شیر شاہ سیّد جلال الدین سرخ بخاری علیہ الرحمۃ خلیفۂ مجاز حضرت بہاؤالدین زکریا رحمہ اللہ تبلیغ کی غرض سے کشمیر تشریف لے گئے، تو حضرت مفتی صاحب کے اکابرین نے ان کے دستِ حق پرست پر سلسلۂ سہروردیہ  میں بیعت کا  شرف حاصل کیا اور پھر اپنے مرشد کی محبت میں اپنے آبائی وطن سے ہجرت کر کے اوچ شریف میں سکونت اختیار کرلی آبائی وطن کی مناسبت سے آپ کے جدِّ امجد لَو لَوی کہلاتے تھے بعد میں یہ لفظ غلط العوام سے للُّو مشہور ہوگیا۔ اپنے مرشد کی نسب۔۔۔

مزید

حضرت عبداللہ بن رسول اللہ

یہ بعثت کے بعد مکہ معظمہ میں پیدا ہوئے۔ طیّب اور طاہر انہیں کا لقب تھا۔ طفولیّت میں رحلت گرائے عالمِ بقا ہوئے۔عاص بن وائل سہمی نے انہیں کی وفات پر کہا تھا کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا بیٹا مر گیا۔ وہ ابتر یعنی بے نشان ہوجائے گا۔اُسی وقت یہ سورۂ کوثر شریف نازل ہوئی جس میں یہ آیت کریمہ آئی انّ شانئک ھو الابتر یعنی اے میرے رسول جو تمہارا دشمن ہے وہی ابتر و بے نام و نشان ہوجائے گااور تمہارا نام قیامت تک بلکہ ہمیشہ تک قائم رہے گا۔ (شریف التواریخ)۔۔۔

مزید

مولانا سید ہدایت رسول قادری رامپوری

مولانا  سید ہدایت رسول قادری رامپوری  رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی:مولاناہدایت رسول قادری۔القاب:بارگاہِ اعلیٰ حضرت سے،سیف اللہ المسلول،شیر بیشہ اہلِ سنت،مجاہدِ ملت،اور سلطان الواعظین،کے القاب عطاہوئے۔والدکااسمِ گرامی:مولانا سیدمحمداحمدرسول قادری رحمۃ اللہ علیہ۔آپ کےآباؤاجداد"ساداتِ بخارا "سے تھے۔آپ کے جد امجد مولانا شاہ سید عبد الرسول علیہ الرحمۃ بخارا سے ہجرت کرکے سورت اور پھر"رامپور "آکر بس گئے، اور وہیں وصال ہوا۔ تاریخِ ولادت:مولانا ہدایت رسول قادری (غالبا) 1860ءکو" رامپور"(اترپردیش،انڈیا) میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم:مولانا سیدہدایت رسول  رامپوری رحمۃ اللہ علیہ نے ابتدائی تعلیم اپنے والد ماجد سے حاصل کی۔اپنے والد کے وصال کےبعد رام پور سے لکھنؤتشریف لے آئے اور کچھ عرصےکے بعد بریلی شریف میں اعلی ٰحضرت امام احمد رضا خان قدس سرہ العزیز کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کسب علوم ۔۔۔

مزید