/ Thursday, 02 May,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(418)  تلاش کے نتائج

سید محمد عبد اللہ بغدادی قادری

حضرت سید محمد عبد اللہ بغدادی قادری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  حضرت سیدعبداللہ قادری موردفیض ایزدی ہیں۔ خاندانی حالات: آپ غوث الاعظم میراں محی الدین شیخ عبدالقادرجیلانی رحمتہ اللہ علیہ کی اولادمیں سےہیں۔ والد: آپ کےوالدماجدکانام سیدعبدالجلیل ہے۔۱؎ بیعت: آپ کی نسبت باطن و نسبت ظاہرگیارہ واسطوں سےحضرت سیدعبدالعزیزبغدادی فرزندحضرت غوث الاعظم تک پہنچتی ہے۔ ہندوستان میں آمد: ہندوستان میں آپکےتشریف لانےکی دووجوہات بتائی جاتی ہیں۔آپ کےصاحب زادےکاانتقال آپ کےلئے صدمہ جانکاہ تھا۔اس کےرنج وغم میں آپ نےدوردرازکاسفراختیارکیااورسفرکی تکلیف کوبرداشت کیا۔۲؎ دوسری وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ حضرت غوث الاعظم نےآپ کوحضرت شاہ نیازاحمدقادری سلسلہ میں بیعت کرنےکی غرض سےہندوستان بھیجا۔۳؎ دہلی میں قیام: آپ نےدہلی پہنچ کرجامع مسجدمیں قیام فرمایا۔دہلی میں آپ کوبہت شہرت اورمقبولیت حاصل ہوئی۔حضر۔۔۔

مزید

شیخ اسلم کشمیری

حضرت شیخ اسلم کشمیری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

شیخ علی رفیقی

حضرت شیخ علی رفیقی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ شیخ علی بن یحییٰ بن معین الحق والملۃ والدین رفیقی: ابو عبد الاحد کنیت تھی، منگل کے روز ۴ماہ رمضان ۱۱۵۲ھ میں پیدا ہوئے۔اپنے زمانہ کے عالم کامل،عارف زاہد،محدث فقیہ،فاضل متورع تھے حدیث کو اپنے باپ سے سنا اور انہیں سے علوم ظاہری وباطنی اور معارف وآداب اور سلوک کو اخذ کیا اور نیز اپنے بڑے بھائی شیخ اسلم سے استفادہ کیا اور آپ سے آپ کے تینوں بیٹوں شیخ عبد الاحد اور شیخ بہاء الدین اور شیخ سنا اور چچا کے بیٹے شیخ ابو الرضا محمد اور شیخ ابو الطیب احمد اور شیخ عبداللہ او اخوند واعظ عبدا الرسول وغیرہ نے استفادہ کیا۔وفات آپ کی ۱۰محرم ۱۲۱۴ھ میں ہوئی۔’’چشمہ کوثر علم‘‘ تاریخ وفات ہے۔ (حدائق الحنفیہ)۔۔۔

مزید

خواجہ گل محمد احمد پوری چشتی

حضرت خواجہ گل محمد احمد پوری چشتی رحمۃ اللہ علیہ اسمِ گرامی: حضرت خواجہ گل محمد احمد پوری چشتی رحمۃ اللہ علیہ ۔آپ علیہ الرحمہ کا سلسلہ نسب  چند واسطوں کے ساتھ حضرت معروف کرخی  رحمۃ اللہ علیہ سے ملتا ہے۔ تاریخ ومقامِ ولادت: خواجہ گل محمد رحمۃ اللہ علیہ  کی ولادت 1169 ھ میں بمقام اوچ شریف، صوبہ پنجاب،پاکستان میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: دینی علم آپ نے دیگر علماء کے علاوہ صاحبِ تحفہ غوثیہ حضرت غوث بخش رحمۃ اللہ علیہ سے بھی حاصل کیا۔ خلافت وبیعت: حضرت خواجہ گل محمد رحمۃ اللہ علیہ  خواجہ قاضی محمد عاقل رحمۃ اللہ علیہ کے مرید وخلیفہ مجاز تھے۔ سیرت وخصائص: حضرت خواجہ گل محمد رحمۃ اللہ   بہاولپور میں چشتیہ،نظامیہ،فخریہ سلسلے کے بڑے جلیل القدر بزرگ گزرے ہیں۔اولیائے کرام میں شامل ہونے کی وجہ سے آپ کو شہرتِ دوام حاصل ہوئی۔علمی گھرانے کے چشم وچراغ تھے۔آپ نے خانقاہ قائم کرکے۔۔۔

مزید

بابا تاج الدین ناگپوری

حضرت بابا تاج الدین ناگپوری (تاج الاولیاء)  ۔۔۔

مزید

شاہ غلام نبی لاہوری

حضرت شاہ غلام نبی لاہوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

علامہ شاہ آفاق دہلوی

حضرت علامہ ومولانا شاہ آفاق دہلوی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ نام ونسب: آپ کا نام آفاق بن احسان اللہ بن شیخ محمد اظہر رحمہم اللہ ہے۔آپ کا نسب چھ واسطوں سے حضرت مجدد الفِ ثانی رحمۃ اللہ علیہ سے ملتا ہے۔ تاریخِ ولادت:آپ علیہ الرحمہ کی ولادت 1160 ھ میں ہوئی۔ بیعت وخلافت: مولانا شاہ آفاق دہلوی رحمۃ اللہ علیہ نے خواجہ ضیاء اللہ مجددی رحمۃ اللہ علیہ کے دستِ حق پرست بیعت کی اور خرقہ خلافت بھی انہیں سے حاصل کیا۔تمام ظاہری وباطنی علوم بھی اپنے پیرومرشد سے حاصل کیے۔ سیرت وخصائص: حضرت شاہ آفاق رحمۃ اللہ علیہ متقی، پرہیزگا، عبادت گزار اور صاحبِ علم وعمل تھے۔درس تدریس، وعظ ونصیحت کی وجہ سے آپ کو خوب قبولِ عام ملا اور شہرہ آفاق ہوئے۔ دور دراز علاقوں سے لوگ آپ کے پاس دینی وشرعی رہنمائی حاصل کرنے آتے تھے۔آپ نہ صرف مرجع العوام تھے بلکہ خواص کے بھی مرجع تھے۔ عوام وخواص آپ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔آپ کے آس۔۔۔

مزید

علامہ عبدالحکیم کنڈوی

حضرت علامہ عبدالحکیم کنڈوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہاستاد العلماء مولانا عبدالحکیم کنڈوی گوٹھ کنڈو ؍کنڈی؍کنڈا( تحصیل بھاگ ناری ضلع کچھی صوبہ بلوچستان ) میں تولد ہوئے ۔ حضرت علامہ نور محمد شہدا د کوٹی سے خاندانی رشتہ دوری تھی اور ایک ہی علاقہ سے تعلق رکھتے تھے۔تعلیم و تربیت:حافظ نور محمد بھاگ ناڑی کے پاس قرآن پاک حفظ کی سعادت حاصل کی۔ ابتدائی تعلیم کا فیہ تک ریاست قلات کے شہر میر پور کے مشہور عالم دین قاضی محمد ابراہیم امیر پوریؒ سے حاصل کی ، اس کے بعد قاضی صاحب نے اپنے ہونہار شاگرد کو سندھ کے جلیل القدر عالم علامہ مخدوم محمد آریجوی قد س سرہ ( گوٹھ خیر محمد آریجہ ضلع لاڑکانہ ) کے پاس حصول علم کے لئے بھجوایا ۔ مولانا عبدالحلیم ، جب آریجہ میں مخدوم صاحب کی خدمت میں پہنچے تو مخدوم صاحب نے آپ سے کافیہ میں سے ’’غیر منصرف الضرورۃ ‘‘کے متعلق دریافت کیا ۔ آپ نے ایسی تقریر ۔۔۔

مزید

شاہ قیام الحق

حضرت مولانا شاہ قیام الحق امیر الدین حیدری قدس سرہٗ عارف کامل،عالم متجر،حضرت نور الحق شاہ حیدر بخش قدس سرہٗ المتوفی ۲۵ شوال ۱۲۲۴ھ کے چھوٹے صاحبزادے،درسیات اپنے چچا حضرت مولانا شاہ حبیب الدین اور اساتذۂ جون پور سے پڑھی،ذھین و ذکی اور اخاذ بلیع تھے، والد ماجد سے مرید تھے،آ پ سے کرامتوں کا بہت ظہور ہوا،آپ کی توجۂ عالی سے بہت سے طالبین حق واصل الی اللہ ہوکر درجہ کمال کو پہونچے،تزکیۂ و تصضیۂ باطن کے ساتھ علم حدیث وتصوف کا خصوصی درس بھی دیتے تھے۔۹ محرم ۱۲۶۵ھ میں واصل بحق ہوکر غریق بحر رحمت وانوار الہیہ ہوئے۔(تاریخ جون پور)۔۔۔

مزید