/ Monday, 29 April,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(298)  تلاش کے نتائج

حضرت شیخ سید میراں حسین زنجانی

حضرت شیخ سید میراں حسین زنجانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ لاہور کے قدیم علماء صوفیاء میں سے تھے ظاہری اور باطنی علوم میں جامع تھے صاحب سیاحت کرامت اور خوارق تھے آپ کو خاندانِ عالیہ جنیدیہ سے خلافت ملی تھی آپ حضرت یعقوب زنجانی﷫ کے ہمراہ زنجان سے لاہور آئے تھے بے پناہ لوگ آپ کے حلقۂ ارادت میں جمع ہوئے آپ کی وفات ۶۰۰ھ میں ہوئی[۱]۔ [۱۔سابقہ صفحات میں فاضل مولٔف نے حضرت مخدوم سید علی الہجویری لاہوری قدس سرہٗ کے حالات میں فوائد الفواد کی ایک روایت نقل کی ہے، جس میں لکھا ہے کہ جس دن حضرت داتا گنج بخش ہجویری وارد لاہور ہوئے حضرت حسین زنجانی کا جنازہ دروازے سے باہر آرہا تھا۔ اور حضرت سید علی ہجویری نے آپ کو خود دفنایا تھا پھر ساتھ ہی یہ لکھا ہے کہ حضرت علی ہجویری﷫ کئی سال لاہور میں قیام کرنے کے بعد ۴۶۴ھ میں فوت ہوئے دوسری طرف حضرت شیخ حسین زنجانی﷫ کا وصال ۶۰۰ھ لکھا جا رہا ہے یہ روایت کہاں تک درست ہے؟۔۔۔

مزید

حضرت سید ابو بکر شمس الدّین عبد العزیز بن غوث الاعظم

حضرت سید ابو بکر شمس الدّین عبد العزیز بن غوث الاعظم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ستائیسویں شوال ۵۳۲ھ میں متولد ہوئے۔ اپنے والد بزرگوار اور ابن منصور رحمۃ اللہ علیہ اور عبد الرحمٰن بن محمد اتفراز رحمۃ اللہ علیہ وغیرہ سے حدیث سنی اور تفقہ حاصل کیا۔ بڑے عالم فاضل اور علومِ دینی و دنیوی میں کامل ہوئے۔ بہت سے علما و فضلا ان سے مستفید ہوئے۔ نہایت متدیّن، متشرّع، صالح، پرہیزگار، اور صاحب ریاضت و مجاہدہ تھے۔ انکسار و افتقار اور غربت و خاموشی کے ساتھ موصوف تھے۔ اٹھائیسویں ربیع الاول ۶۰۲ھ کو انتقال کیا اوربغداد کے علاقے جبال میں مدفون ہوئے۔ ان کے ایک فرزند سید محمد الہتّاک رحمۃ اللہ علیہ جیّد عالم مستقیم الا حوال تھے۔ (شریف التواریخ)۔۔۔

مزید

حضرت پیر مکی

حضرت پیر مکی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: سید عزیز الدین مکی﷫۔لقب: پیر مکی۔اسی لقب سے آپ مشہور عام وخاص ہیں۔سلسلہ ٔ نسب اس طرح ہے: سید عزیز الدین مکی بن سید عبد اللہ۔علیہما الرحمہ۔آپ کا خاندانی تعلق ساداتِ کرام کے عظیم خانوادے سےہے۔خاندانی نجابت،علمی شرافت،کے ساتھ ساتھ تقویٰ وفضل میں اپنی مثال آپ تھے۔آپ کا آبائی تعلق بغداد معلیٰ سےہے۔بغداد کےنواح میں ایک قصبے میں پیدا ہوئے۔آپ کے والد ِ گرامی انتہائی نیک سیرت وپاکدامن اور صاحبِ علم وعمل شخصیت تھے۔(تذکرہ اولیائے لاہور:82) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت کے بارے میں کتب خاموش ہیں ۔قیاس سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ آپ کی پیدائش چھٹی صدی ہجری کے وسط یا اس سےتھوڑا پہلے ہوئی ہوگی۔ تحصیلِ علم: آپ﷫ کی پیدائش بغداد میں ہوئی۔اس وقت بغداد علم وفن کاایک عظیم  مرکز تھا۔ابتدائی تعلیم بغداد میں شروع کی اور وہیں پر بڑے بڑے علماء علماء ومشائخ کے۔۔۔

مزید

شیخ الاسلام خواجہ قطب الدین بختیار کاکی

شیخ الاسلام خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: سید محمد بختیار۔لقب: قطب الدین، کاکی۔مکمل نام:  سید محمد قطب الدین بختیار کاکی﷫۔آپ﷫ کا خاندانی تعلق حسینی ساداتِ کرام  سے ہے۔سلسلۂ نسب اس طرح ہے:   خواجہ قطب الدین سید  بختیارکاکی بن  سید کمال الدین احمد  بن سید موسیٰ بن سید محمد بن سید  احمد  بن سید اسحاق حسن بن سید معروف بن سید احمد  بن سید رضی الدین بن سید حسام الدین بن سید رشیدالدین بن سید جعفر بن  امام تقی بن امام علی رضا بن بن امام موسیٰ کاظم بن امام جعفر صادق(رضی اللہ عنہم اجمعین)۔(سیر الاقطاب:168/اقتباس الانوار:392/خزینۃ الاصفیاء:77) کاکی کی وجہ تسمیہ: اس لقب کے بارے میں مختلف روایات ہیں۔اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں﷫ فرماتےہیں:  کاک’’ کُلچے‘‘ کو کہتے ہیں ۔حضرت کو ا۔۔۔

مزید

حضرت شاہ رضی الدین علی لالا

حضرت شاہ رضی الدین علی لالا رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

حضرت شمس الدین محمد بن علی تبریزی

حضرت شمس الدین محمد بن علی تبریزی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسم گرامی محمد بن ملک داد ہے۔ شیخ سلر باف تبریزی قدس سرہ سے بیعت تھے۔ بعض تذکرہ نگار آپ کو کمال خخبدی یار کن دین سبحانی قدس سرہما کا مرید قرار دیتے ہیں صاحب نفحات الانس لکھتے ہیں آپ نے ان تین بزرگوں کی صحبت سے استفادہ کیا تھا۔ آپ ولی مادر زار تھے آپ فرمایا کرتے تھے کہ چودہ سال کی عمر میں اپنے مکتب میں عشق محمدی میں یوں محویت اختیار کرتا تھا کہ چالیس روز و شب لگاتار کھائے پئے بغیر رہتا لوگ مجھے کھانے کا کہتے تو میں سر یا ہاتھ سے ارشارے سے معذرت کردیا کرتا تھا۔ حضرت مولانا جلال الدین رومی صاحب مثنوی معنوی آپ کے عقیدت مندوں میں سے تھے آپ سے ایک عرصہ تک فیض صحبت پایا اپنے اشعار میں حضرت شمس الدین تبریزی کی تعریف کہی بلکہ اپنے اشعار اور دیوان (دیوان شمس تبریز) آپ کے نام سے منسوب کردیا دونوں بزرگ بسا اوقات خلوت میں رہا کرتے ایک بار تین ماہ ۔۔۔

مزید

حضرت عبدالصمد مکی

حضرت عبدالصمد مکی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

جمیل شاہ داتار

حضرت جمیل شاہ داتار رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: سید عبد الہادی۔لقب: سخی داتار،جمیل شاہ گرناری۔لیکن آپ ’’جمیل شاہ داتار،اور سخی داتار‘‘ کےنام سے معروف ہیں۔’’گرناری‘‘ اس لئے کہا جاتا ہے کہ آپ﷫ ایک ’’گرنار‘‘ نامی پہاڑ (جونا گڑھ) پر چلہ کش ہوئے تھے۔(تذکرہ اولیائے سندھ:124)۔آپ کا نسبی تعلق حسینی ساداتِ کرام سےہے۔سلسلہ ٔ نسب حضرت امام موسیٰ کاظم﷜کے توسل سےسیدنا امام حسین﷜تک پہنچتا ہے۔(سندھ کےصوفیائے نقشبندحصہ اول:299) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 27/ رمضان المبارک بروز جمعرات580ھ مطابق 3/جنوری 1185ء کو’’مشہد مقدس‘‘ ایران میں ہوئی۔(تذکرہ اولیاء سندھ:124) مہد میں کلام: پیدائش کےساتویں روز جب مؤذن آذآن  دے چکا،تو آپ نے فصیح زبان میں یہ کلمات اداکیے۔’’لاالہ الا اللہ لا نعبد الا ایاہ۔۔۔

مزید

حضرت تاج الدین عبدالرزاق

حضرت تاج الدین عبدالرزاق رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

سید محی الدین ابو نصر محمد

سید محی الدین ابو نصر محمد رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: کنیت: ابو محمد۔ لقب: محی الدین ۔ اسم گرامی: محمدبن ابو صالح نصر۔ مکمل نام: محی الدین ابو نصرمحمد﷫۔ سلسلہ نسب: محی الدین ابو نصرمحمد بن سید ابو صالح عبد اللہ نصر بن سید عبد الرزاق بن غوث الاعظم سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی﷢۔ تحصیل ِعلم: آپ کی تعلیم و تربیت والد گرامی کےزیر سایہ ہوئی۔فقہ و حدیث دیگر علوم ِعقلیہ و نقلیہ کی تحصیل و تکمیل اپنے والد گرامی سےفرمائی۔ان کےعلاوہ آپ نےبہت سے مشائخ ِ وقت اور محدثین کے سامنے زانوئے تلمذ تہ کیا۔جن میں حسن بن علی مرتضیٰ العلوی، ابو اسحق یوسف بن ابی حامد، ابی الفضل محمد بن عمر ارموی، وغیرھم۔ بیعت و خلافت: آپ﷫ اپنے والد گرامی سید ابو صالح عبد اللہ نصر﷫ سے بیعت ہوئے اور خلافت وخرقہ قادریہ سے مشرف ہوئے۔ سیرت وخصائص: سراج العلماء، زبدۃ الازکیاء، عمدۃ الاتقیاء، کثیر العلم حضرت سید محی الدین ابو نصر محمد ﷫۔۔۔۔

مزید