/ Tuesday, 30 April,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(155)  تلاش کے نتائج

حضرت علامہ مفتی فتح علی اکبر جتوئی

حضرت علامہ مفتی فتح علی اکبر جتوئی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا شاہ عبدالباقی فرنگی محلی مدنی

حضرت مولانا شاہ عبدالباقی فرنگی محلی مدنی رحمۃ اللہ علیہ مولانا شاہ عبد الباقی بن مولانا علی محمد بن مولانا محمد معین بن مُلا محمد مبین ۱۲۸۶ھ میں فرنگی محل لکھنؤ میں پیدا ہوئے، مولانا سید عبد الحئی چاٹگامی، مولانا ابو الحسنات عبد الحئی فرنگی محلی، مولانا سید عین القضاۃ مولانا فضل اللہ بن نعمت اللہ فرنگی محلی، مولانا محمد نعیم بن عبد الحکیم سے اخذ علوم کیا، اور حضرت مولانا شاہ عبد الرزاق بن مولانا شاہ جمال الدین سے بیعت کی، ایک مدت تک فرنگی محل میں درس و تدریس میں مشغول رہے، پھر حرمین شریفین کا سفر کیا، حج کے بعد مدینہ منورہ میں سکونت اختیار کی اور ملا نظام الدین بانی درس نظامی کی یاد میں مدرسہ نظامیہ قائم کیا، اور پوری توجہ سے تدریس کے کام میں مصروف ہوئے، نظام حیدر آباد میر عثمان علی مرحوم کی طرف سے مدرسہ کا وظیفہ مقرر تھا۔ سلطنت ہاشمی کے سقوط کے بعد آپ سخت آزمائش میں مبتلا ہوگئے، نجدی حکو۔۔۔

مزید

شیخ الاسلام حضرت غلام محمدمحدث گھوٹوی

شیخ الاسلام حضرت غلام محمدمحدث گھوٹوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:غلام محمد۔لقب:شیخ الجامعہ،شیخ الاسلام،محدث گھوٹوی۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: شیخ الاسلام علامہ غلام محمد گھوٹوی بن چوہدری محمد عبداللہ بن صوفی محمد خان بن چوہدری احمدیارخان بن چوہدری پیرمحمدخان بن حضرت بخت جمال خان ۔چوہدری بخت جمال خان ایک مرد ِصالح اورمستجاب الدعوات تھے۔درودشریف کےعامل،اورزبان میں خاص تاثیرحاصل تھی۔آپ کاتعلق "کنگ جٹ"برادری سےہے۔آپ کےننھیال"وڑائچ"قوم سے ہیں۔سلسلہ ٔنسب نوشیرواں عادل بادشاہ تک منتہی ہوتاہے۔قصبہ گھوٹہ ضلع ملتان  میں قیام کی وجہ سے"گھوٹوی "معروف ہوئے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت  ماہ جمادی الاولی ٰ/1302ھ،مطابق جنوری/1885ءکوموضع "گمرالی" نزد منگووال ضلع گجرات  پنجاب،پاکستان میں ہوئی۔ تحصیل ِعلم: حفظ قرآن ،فارسی اور صرف ونحو کی کتابیں چکوڑی (گجرات ) میں مولانا محمد چراغ۔۔۔

مزید

خواجہ محمد مقبول الرسول للہی شریف

خواجہ محمد مقبول الرسول  للہی شریف رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: خواجہ مقبول الرسول۔للہ شریف کی نسبت سے "للہی" کہلاتے ہیں۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:پیر طریقت حضرت خواجہ محمد مقبول الرسول بن حضرت خواجہ عبد الرسول للّٰہی بن قاضی غلام حسین۔ آپ کے مورث اعلیٰ حضرت خواجہ غلام نبی للّٰہی خلیفۂ حضرت مولانا غلام محی الدین قصوری،دائم الحضوری اپنے دور کے مقتدر عالم دین اور بلند پایہ شیخِ طریقت تھے۔(قدس سرہم) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت بروزپیر ،17/ذوالحج1323ھ،مطابق12/فروری 1906ءکو  "للہ شریف "ضلع جہلم میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم اپنے والدِ گرامی سے حاصل کی،پھرآپ کے والدِ ماجد حضرت خواجہ عبد الرسول  للہی علیہ الرحمہ نے آپ کو حضرت خواجہ غلام حسن(ڈھڈیاں ضلع جہلم) خلیفۂ اعظم حضرت خواجہ غلام نبی رحمہم اللہ تعالیٰ کے سپرد کیا اور فرمایا:"ایسا نہ ہو کہ ہم دنیا سے رخصت ہو ج۔۔۔

مزید

فقیہ اعظم خلیفۂ اعلیٰ حضرت مولانا محمد شریف کوٹلوی

فقیہ ِاعظم خلیفۂ  اعلیٰ حضرت مولانا محمد شریف کوٹلوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:محمد شریف۔کنیت:ابویوسف۔لقب:"فقیہِ اعظم" اعلیٰ حضرت  امامِ اہل سنت نے عطا کیا۔والد کااسمِ گرامی:حضرت مولانا عبدالرحمن نقشبندی  علیہ الرحمہ ،جوکہ ایک متبحر عالمِ دین تھے۔ان کے  علم وفضل کاشہرہ پورے ہندوستان میں تھا۔اسی طرح ان کی اہلیہ محترمہ بھی ایک عابدہ زاہدہ خاتون تھیں۔ سنِ ولادت: 1861کو" کوٹلی لوہاراں غربی"ضلع  (سیالکوٹ، پنجاب،پاکستان) میں مولانا عبد الرحمن کے گھر پیداہوئے۔ تحصیلِ علم: آپ نے ابتدائی تعلیم سے لے کر منتہی درجوں تک کی تعلیم اپنے والدِگرامی سے حاصل کی،اسی طرح علمِ مناظرہ کی باریکیاں  بھی اپنے والدِ گرامی سے بچپن میں ہی سیکھ لیں تھیں۔والد صاحب کے انتقال کےبعد مزید علم کی تحصیل کے لئےلاہورمیں "دارالعلوم انجمن نعمانیہ"میں داخلہ لیا۔حضرت فقیہِ اعظم علیہ الرحمہ۔۔۔

مزید

حضرت علامہ سیماب اکبر آبادی

حضرت علامہ سیماب اکبر آبادی  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ قادر الکلام شاعر و عالم مولانا عاشق حسین صدیقی المعروف سیماب اکبر آبادی بن مولانا محمد حسین صدیقی ، اکبر آباد (انڈیا) میں جمادی الاخر ۱۲۹۹ھ؍۱۸۸۰ ء کو تولد ہوئے ۔ تعلیم و تربیت: آپ کے گھر کا ماحول دینی روحانی تھا، اس لئے تعلیم کا آغاز گھر سے ہوا اپنے والد ماجد سے دینی تعلیم حاصل کی اس کے بعد وقت کے مشاہیر علماء سے اکتساب فیض کیا ان میں سے حضرت مولانا جمال الدین سر حدی کا نام نمایاں ہے ۔ شاعری کا اعلی ذوق اور صلاحیت انہیں اپنے والد سے ورثے میں ملی تھی ، کچھ ان کی اپنی کاوش و جفاکشی تھی ۔ فصیح الملک نواب مرزا داغ دہلوی سے بھی شرف تلمذ حاصل کیا ۔ بیعت :  آپ سلسلہ عالیہ چشتیہ وارثیہ میں حضرت حافظ حاجی سید وارث علی شاہ متوفی ۱۹۰۴ء (دیوہ شریف ضلع بارہ بنکی ، یوپی ، انڈیا)سے بیعت ہوئے۔ ذریعہ معاش: آپ نے ذریعہ معاش کے لئے ریلوے میں۔۔۔

مزید

استاذالمدرسین حضرت علامہ مولانا مہرمحمد اچھروی

استاذالمدرسین حضرت علامہ مولانا مہرمحمد اچھروی  رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:مولانا مہر محمد اچھروی۔لقب:امام المحققین،استاذالمدرسین۔والد کا اسمِ گرامی:جناب عبداللہ علیہ الرحمہ۔ تاریخِ ولادت:آپ کی ولادت باسعادت 1314ھ،مطابق 1896ء،کوموضع"چوکھنڈی"مضافات  اٹک پاکستان میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:ابتداً موضع تھو ہامحرم خاں (اٹک)میں قرآن مجید حفظ کرنا شروع کیا بعد ازاں مولانا حافظ عطاء الرسول کی خدمت میں خوشاب چلے گئے اور قرآن مجید حفظ کرلیا۔استاذ مکرم کے وصال کے بعد ان کی مسند پر بیٹھ کر قرآن مجید پڑھانا شروع کیا۔مزید علم کےحصول کاشوق ہوا،تو مولانا سلطان محمود نامی کی خدمت میں بندیال (سرگودھا)حاضر ہوئے اس زمانے میں فارسی پڑھانے میں ان کی بہت شہرت تھی،پھر بمقام قاضیاں (ضلع مظفر گڑھ)مولانا سید غلام حسین سے کچھ کتابیں پڑھیں بعد ازاں مولاناغلامحمد گھوٹوی کی خدمت میں حاضر ہو کر ان کے تلم۔۔۔

مزید

استاذ العلماء مولانا محمد قدیر بخش بد ایونی

استاذ العلماء مولانا محمد قدیر بخش بد ایونی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:حضرت مولانا علامہ محمد قدیر بخش ابن مولانا مفتی حافظ بخش رحمہا اللہ تعالیٰ۔والدِ ماجد نے تاریخی نام"منظور الحبیب"(1307ھ)تجویز کیا۔ تاریخِ ولادت:  آپ کی ولادت باسعادت 1307ھ،مطابق  1989ءکو  میں" آنولہ "(مضافات بریلی،انڈیا)میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: درسِ نظامی کی اکثر و بیشتر کتابیں "مدرسہ شمس العلوم" بدایوں میں حضرت والد ماجد سے پڑھیں ۔شرح جامی کی ابتداء مولانا شاہ عبد المقتد ر بد ایونی قدس سرہ سے کی اور بعض درسی کتابیں بھی ان سے پڑھیں۔ 1327ھ1909ء میں حضرت تاج الفحول شاہ عبد القادر بد ایونی قدس سرہ کے عرس کے موقع پر سند اور دستار فضیلت حاصل کی ۔ بعد ازاں حکیم سید حسن مراد آبادی سے دو سال میں طب کی کتابیں پڑھیں۔ سیرت وخصائص: استاذالعلماء والفضلاء ،فاضلِ جلیل، عالمِ نبیل حضرت علامہ مولانا محمد قدیر بخش۔۔۔

مزید

تیغ علی، شیخ المشائخ الحاج ،شاہ محمد

تیغ علی، شیخ المشائخ الحاج ،شاہ محمد تحریر: سیّد شاہ شمیم الدین احمد  منعمی۔ اسمِ گرامی:   محمد تیغ علی۔القاب:                  شیخ المشائخ، الحاج، شاہولادت:حضرت شیخ المشائخ الحاج شاہ محمد تیغ علی قادری مجددی آبادانی مظفر پوری ﷫قصبہ گوریارہ ضلع مظفر پور میں 1300 ھ میں پیدا ہوئے۔تعلیم:           کم سنی ہی سے آپ کے شب وروز لہوولعب سے پاک اور غیر معمولی گزرتے تھے۔ آپ کی والدۂ ماجدہ عہدِ طفلی میں پیش آنے والے کئی غیر معمولی واقعات کی راویہ ہیں۔ غرض کہ عہدِ شعور کی آمد سے قبل ہی آپ کی ولایت کے چرچے ہونے لگے تھے۔ ابتدائی علم کے حصول کے بعد جن اساتذہ کی صحبت میں آپ نے علومِ درسیہ حاصل فرمایا، ان میں حضرت مولانا شاہ سبحان علی کا نام س۔۔۔

مزید

فاضل جلیل حضرت مولانا عبد الغنی صابری

فاضل جلیل حضرت مولانا عبد الغنی صابری  رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: مولانا عبدالغنی۔والد کا اسمِ گرامی:مولانا حکیم غلام رسول علیہ الرحمہ۔ تاریخِ ولادت: مولانا عبد الغنی  1311ھ،مطابق 1893ء کو میں بمقام وسوہہ (ضلع ہوشیار پور ، بھارت ) میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: آپ کے اساتذہ کے بارے میں تفصیلات نہ مل سکیں ۔ صرف اتنا معلوم ہو سکا کہ امر تسر  کےکسی مدرسہ میں تعلیم حاصل کی ۔ ابتداءً  آپ غیر مقلد تھے ۔جب کہ آپ کے والدِماجد اور برادر گرامی دولت علی عارف، سنی حنفی تھے۔عارف باللہ حضرت شاہ سراج الحق گور داسپوری قدس سرہ کی مجلس میں حاضری کا یہ اثر ہوا کہ آپ صحیح العقیدہ سنی بن گئے۔                                 ۔۔۔

مزید