/ Sunday, 05 May,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(200)  تلاش کے نتائج

مولانا رحمت اللہ سورتی

مولانا رحمت اللہ سورتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا ظہور الحسین رام پوری

حضرت مولانا ظہور الحسین رام پوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت مولانا شاہ ارشاد حسین علیہ الرحمۃ کے بھانجے،۱۸۵۷ھ میں رام پور میں ولادت ہوئی اپنے والد مولوی نیاز اللہ بن مولوی عظمت اللہ فاروقی مجددی سےفارسی اور مولانا امداد حسین سے عربی نحو پڑھی،حضرت شمس العلماء مولانا عبد الحق خیر آ﷜بادی سےاول سے آخر تک کتب معقولات کا درس لیا، دینیات حضرت مولانا شاہ ارشاد حسین سے پڑھی،بعض کتب کا مولانا مفتی سعداللہ سے درس لیا،صحاح ستہ کی سند حضرت مولانا شاہ فضل رحمٰن سےپائی، مدرسہ منظر اسلام بریلی میں صدر مدرس تھے،شمس العلماء مولانا عبد الحق خیر آبادی کو درسی قوت وصلاحیت پر پورا اعتماد تھا اپنے شاگردوں کو آپ کےسپرد کردیتےتھے۔۔۔۔تذکرۂ کاملان رام پور میں ہےکہ ۱۳۱۹؁ھ میں شمس العلماء نے مدرسہ عالیہ کےمدرسین کو نواب حامد علی خاں دائی رام پور کے سامنے بغرض امتحان پیش کیا،مولانا کی باری آئی تو شمس العلماء نے ان سےقا۔۔۔

مزید

حضرت مولانا شاہ محمد عبید اللہ کانپوری

حضرت مولانا شاہ محمد عبید اللہ کانپوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: حضرت مولانا شاہ محمد عبیداللہ ۔کانپورمیں مستقل اقامت کی وجہ سے "کانپوری"کہلاتے ہیں۔ مولدوموطن:  آپ کاتعلق "بہاولپور"پنجاب سے تھا۔ شیخ المدرسین حضرت مولانا شاہ احمد حسن کانپوری علیہ الرحمہ کی خدمت میں تحصیلِ علم کی غرض سے  کانپورحاضرہوئے،اور پھروہیں مستقل رہائش اختیارکرلی۔ساری عمر دینِ متین خدمت کرتے رہے۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم اپنے علاقے میں حاصل کی،قرآنِ مجید حفظ کرنے کے بعدمزیدتحصیل ِعلم کے لیے حضرت مولانا شاہ احمدحسن کانپوری قدس سرہ کے درس کا شہرہ سن کر کانپور آئے، اور اخذ علوم کیا۔آپ اُستاذِ زمن کی درسگاہ سے فارغ ہونے والی پہلی جماعتِ علماء میں ممتاز تھے۔ سیرت وخصائص: فاضلِ اکمل،عالمِ متبحر،استاذالعلماء والفضلاء،سندالاتقیاء،حامیِ مسلکِ اعلیٰ حضرت،ماحیِ بدعت،غیظ الوہابیین، حضرت مولانا ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا فیض الحسن جہلمی

حضرت مولانا فیض الحسن جہلمی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

احمد مختار صدیقی میرٹھی ، مبلغ اسلام ،اما م الدین، علامہ شاہ ، رحمۃ اللہ تعالی علیہ

احمد مختار صدیقی  میرٹھی ، مبلغ اسلام ،اما م الدین،  علامہ شاہ ، رحمۃ اللہ تعالی علیہ نام ونسب:        احمد مختار صدّیقی بن شاہ عبد الحکیم جؔوش و حکیمؔ بن شیخ پیر بخش بن شیخ غلام احمد ۔(الیٰ آخرہ )رحمۃ اللہ تعالٰی  علیھم۔ والدِ ماجدنے ’’احمد مختار‘‘ اور دادی صاحبہ نے ’’امام الدین‘‘ نام رکھا۔ ولادت:          بروز پیر، ۷؍محرّم الحرام ۱۲۹۴ھ ، بمطابق ۲۲؍جنوری ۱۸۷۷ءکو صوبۂ اُتر پردیش کے مردم خیز شہر میرٹھ(انڈیا) کے محلّۂ مشائخاں، اندر کوٹ میں ہوئی۔ تحصیل ِعلم: حضرت احمد مختار  صدّیقی پانچ سال کی عمر میں مکتب میں داخل ہوئے اور قرآنِ مجید وہیں ختم کیا؛ اردو، فارسی اور عربی کی ابتدائی تعلیم اپنے والدِ ماجد سے حاصل کی اور درسِ نظامی کی تکمیل مدرسۂ اسلامی ، اندر کوٹ، میرٹھ میں علامہ ناظر حسن صاحب سے ۱۳۱۰۔۔۔

مزید

حامد رضاخاں بریلوی، حجۃ الاسلام، علامہ مولاناشاہ

  حامد رضاخاں بریلوی،  حجۃ الاسلام، علامہ مولاناشاہ، رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب :اعلیٰ حضرت امام اہلسنت کے بڑے شہزادے۔محمد نام،معروف بہ حامد رضا،لقب ،حجۃ الاسلام۔ تاریخِ ولادت: ماہ ربیع الاول1292ھ بمطابق 1875ء میں اپنےدادا مولانا نقی علی خان کے گھر بریلی میں  پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: آباؤ اجداد کی شاندار روایات کےمطابق درسیات تمام وکمال والد ماجد سے پڑھی19 سال کی عمر میں تمام  مروجہ درسیات کی کتب سےفارغ التحصیل ہوۓ۔علم وعمل میں باکمال والدِ ماجد کے جانشین،عربی نظم ونثر میں منفرد اسلوب رکھتے تھے۔زمانۂ تعلیم میں ہی آپ نے درسیات کی امہات الکتب ،خیالی،توضیح تلویح،ہدایہ اخیرین،صحیح بخاری پرحواشی لکھ کر اپنے والد کی خدمت میں پیش کیا تو اعلیٰ حضرت نے "قال الولد الاعز"لکھ کراپنے صاحبزادے کو دادِ  تحسین فرمائی۔جب  گلستانِ رضا کا یہ پھول ہر سو خوشبو پھیلانے لگ۔۔۔

مزید

حضرت علامہ مولانا پروفیسر محمد نور بخش توکلی

حضرت علامہ مولانا پروفیسر محمد نور بخش توکلی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:محمدنوربخش۔لقب:حضرت توکل شاہ انبالوی  علیہ الرحمہ کی نسبت سے "توکلی" کہلاتے ہیں۔والدکااسمِ گرامی: آپ کے والدِگرامی میاں شادی شاہ صاحب  علیہ الرحمہ ایک صوفی منش،زراعت پیشہ انسان تھے،اورحضرت خواجہ عبدالخالق جہاں خیلاں نقشبندی علیہ الرحمۃ کےمرید ِخاص تھے۔          تاریخِ ولادت: حضرت علامہ مولانا پروفیسر محمد نور بخش توکلی علیہ الرحمۃ 12 ربیع الاوّل 1288ھ ،مطابق 2/جون 1871ء، بروز جمعۃ المبارک "چک قاضیاں" ضلع لدھیانہ (ہندوستان) میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم:حضرت علامہ توکلی علیہ الرحمۃ نے ابتدائی تعلیم اپنے مقامی سکول و مدرسہ میں حاصل کی۔ سکول میں اپنی خداداد صلاحیت و ذہانت،محنت اورشرافت کی وجہ سے مقبول تھے۔مقامی سکول و کالج اور مدارس سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا محمد اکبر علی

حضرت مولانا محمد اکبر علی (میانوالی) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا عبدالعزیز خاں محدث منظر اسلام

حضرت مولانا عبدالعزیز خاں محدث منظر اسلام رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ضلع بجنور، قصبہ گھنگورہ (جھالو) کے رہنے والے مولوی ظفر یاب خاں مرحوم کے فرزند اکبر، اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی کے مرید و خلیفہ تھے، فارسی گھر پر پڑھی اور درس نظامی کی تکمیل مولوی احمد حسن امروہی سے کی اور صحاح ستہ کا دور بھی انہیں سے کیا، مدرسی کا آغاز حضرت مولانا شاہ وصی احمد محدث سورتی کی نگرانی میں مدرسہ حافظیہ پیلی بھیت سے ہوا، ۱۳۴۰ھ میں مدرسہ منظر اسلام میں مدرس ہوئے، ۱۳۵۰ھ میں آپ کے سُپرد درس حدیث ہوا، بریلی کی جامع مسجد کے امام بھی تھے، آپ کو درس نظامی کے تمام علو و فنون میں دستگاہ حاصل تھی، حدیث شریف میں امتیازی فنی خصوصیت وقوت حاصل تھی، بعد عصر مثنوی مولانا رومی کا درس دیا کرتےتھے، ۸جمادی الاولیٰ ۱۳۶۹ھ میں دار فانی سے آپ نے رحلت فرمائی، اور انجمن اسلامیہ کے قبرستان میں دفن کیے گئے،۔۔۔۔۔ شاگرد رشید حضرت مولانا مفتی م۔۔۔

مزید

عبد السلام جبل پوری، مولانا شاہ محمد

   عبد السلام جبل پوری،  مولانا شاہ محمد نام ونسب: اسمِ گرامی:  حضرت مولانا مفتی شاہ محمد عبدالسلام جبل پوری﷫۔ لقب:عیدالاسلام،جامع الفضائل،قطبِ وقت۔ سلسلہ ٔنسب اس طرح ہے: عیدالاسلام حضرت مولانا شاہ عبدالسلام جبل پوری بن شاہ مولانا محمد عبد الکریم قادری نقشبندی بن مولانا شاہ محمد عبدالرحمن بن مولانا شاہ محمد عبدالرحیم بن مولانا شاہ محمد عبد اللہ بن مولانا شاہ محمد فتح بن مولانا شاہ محمد ناصر بن مولانا شاہ محمد عبدالوہاب صدیقی طائفی﷭۔آپ﷫ کا خاندانی تعلق حضرت سیدنا صدیق اکبر﷜ سےہے۔ آپ کے جدِّ اعلیٰ حضرت شاہ عبدالوہاب صدیقی﷫سلطنتِ آصفیہ کے دورِ حکومت میں نواب صلابت جنگ بہادر کے ساتھ طائف سے ہندوستان تشریف لائے،اور حیدر آباد دکن میں سکونت اختیار کی۔یہاں حکومتِ آصفیہ کی جانب سے مکہ مسجد کی امامت اور محکمۂ مذہبی امور کے جلیل القدر عہدے پرمامور ۔۔۔

مزید