/ Friday, 03 May,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(196)  تلاش کے نتائج

شیخ طریقت مولانا الحاج پیر محمد سعید قادری

شیخ طریقت مولانا الحاج پیر محمد سعید قادری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

ظفر الدین بہاری، ملک العلما، علامہ مولاناسیدمحمد، رحمۃ اللہ تعالی علیہ

ظفر الدین بہاری، ملک العلما علامہ مولاناسیّدمحمداسمِ گرامی:    محمد ظفرالدین۔کنیت:           ابوالبرکات۔لقب:             ملک العلما۔نسب:          ملک العلما ابوالبرکات حضرت علامہ مولانا سیّد محمدظفرالدین بہاری بن سیّد عبدالرزاق  نسباً سیّد ہیں۔ آپ کے مورثِ اعلیٰ سیّد ابراہیم بن سیّد ابو بکر غزنوی ملقب بہ ’’مدار  الملک‘‘ ہیں۔ اِن کا نسب ساتویں پشت میں حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالٰی عنہ تک پہنچتا ہے۔ولادت:آپ رسول پور میجرا ضلع پٹنہ(اب ضلع نالندہ) صوبہ بہار میں ۱۰؍ محرم الحرام ۱۳۰۳ھ؍مطابق ۱۹؍اکتوبر ۱۸۸۰ء کو صبح صادق کے وقت پیدا ہوئے۔تحصیلِ علم:چار سال کی عمر میں رسم بسم اللہ حضرت شاہ چاند صاحب&nb۔۔۔

مزید

حضرت مولانا محبوب علی خان لکھنوی

حضرت مولانا محبوب علی خان لکھنوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:حضرت مولانا محبوب علی خان۔لقب:غازیِ ملت،مناظراہلسنت،مفتیِ اعظم پٹیالہ،مصنف کتبِ کثیرہ،لکھنؤکی نسبت سے"لکھنوی"مشہورہیں۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: مولانا محبوب علی خان بن ابوالحفاظ نواب علی خان بن محمد حیات خان بن محمد سعادت خان بن محمد خاں۔علیہم الرحمۃ والرضوان۔آپ کےوالدِگرامی،حضرت مولانا ہدایت رسول رامپوری (خلیفہ اعلی حضرت علیہ الرحمہ )کے مرید تھے۔آپ مفتی اعظم بمبئی  خلیفۂ اعلیٰ حضرت حضور شیر بیشۂ اہل سنت رحمۃ اللہ علیہ کے برادر اصغرہیں۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت لکھنؤ انڈیا میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:  حفظ قرآن پاک اور ابتدائی تعلیم دار العلوم منظر الاسلام بریلی شریف میں حاصل کی۔ دار العلوم حزب الاحناف لاہور میں حضرت مولانا سید دار علی الوری قدس سرہ ٗ سے دورۂ حدیث کی تکمیل کر کے سند فضیلت حاصل کی۔ بیعت وخل۔۔۔

مزید

حضرت مولوی حافظ خالص پوری

حضرت مولوی حافظ خالص پوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

استاد العلماء حضرت علامہ مولانا مفتی نور محمد قاسمی

استاد العلماء حضرت علامہ مولانا مفتی  نور محمد قاسمی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ استاد العلماء حضرت علامہ مولانا مفتی  نور محمد قاسمی بن فقیر لعل بخش دایو گوٹھ پرانہ آباد ( تحصیل ڈوکری ضلع لاڑکانہ ) میں ۱۳۳۰ھ؍ ۱۹۱۰ء کو تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت: ابتدائی تعلیم ( ناظرہ قرآن ) گوٹھ کی مسجد میں ملا محمود سے حاصل کی۔ ان دنو ں گوٹھ انٹرآباد میں حاجی غلام قادر انٹر نے مدرسہ قائم کیا اور مولانا عبدالحیٗ مہر کو درس مقرر کیا ۔ آپ نے ان سے فارسی ’’بہاردانش‘‘ تک پڑھی ۔ اس کے بعد ۱۹۲۴ یا ۱۹۲۵ء بمطابق ۱۳۴۵یا ۱۳۴۶ھ میں سندھ کی عظیم دینی و روحانی درسگاہ جامعہ عربیہ قاسم العلوم درگاہ عالیہ مشوری شریف میں داخلہ لیا ۔ وہیں ۸۔۹ سال تک عربی کی ابتدائی کتب سے لے کر آخر تک تعلیم حاصل کی۔ ۱۳۵۳ھ؍ ۱۹۳۴ء میں فارغ التحصیل ہوئے۔ آپ کی دستار فضیلت درگاہ شریف کے سالانہ جلسہ جشن عید میلاد۔۔۔

مزید

حضرت مولانا ضیاء القادری بدایونی

حسانِ پاکستان، حضرت مولانا ضیاء القادری بدایونی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت مولانا کا تاریخی نام ’’محمد فضل الرحمن ‘‘ عرفی نام ’’ محمد یعقوب حسین ‘‘ قلمی نام ضیاء القادری تخلص ’’ ضیاء ‘‘ اور خطابات لسان الحسان ، شاعر اہل سنت ، حسان پاکستا ن اور مورخ اہل سنت ملے ہوئے تھے ۔ ۲۶، رجب المرجب شب معراج نبوی ۱۳۰۰ ھ بمطابق ۲، جون ۱۸۸۳ء کو بعد نماز عشاء مدینۃالعلم بدایون ( بھارت ) میں تولد ہوئے ۔ آپ کے مورث اعلی مولاناخواجہ عبداللہ چشتی بدایون کے مایہ ناز عالم اور مشہور محدث و مفسر تھے ۔ چار سال کی عمر میں والدین کا سایہ عاطف سر سے اٹھ گیا اس لئے تربیت کا انتظام غالب و مومن کے شاگرد مولانا علی احمد خان نے کیا۔ تعلیم و تربیت : جب مولانا کی عمر سات سال ہوئی تو انہیں افاضل اساتذہ نے پڑ ھانا شروع کیا۔ پہلے قرآن مجید پڑھایا پھر۔۔۔

مزید

مولانا مفتی غلام معین الدین نعیمی

مولانا مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم ِگرامی:مفتی سید غلام معین الدین نعیمی۔ لقب:نعیمی۔والد کااسم گرامی:سیدصابراللہ شاہ چشتی صابری اشرفی نعیمی رحمۃ اللہ علیہ۔ آپ کاخاندانی تعلق خاندان اہل بیت سےہے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 10/ربیع الثانی/1342ھ،مطابق 19/نومبر1923ء کومرادآباد (انڈیا) میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: مرادآباد کی مشہور دینی دس گاہ جامعہ نعیمیہ میں تاج العلماءحضرت  مولانامفتی  محمدعمر نعیمی اور صدر الافاضل مولانا مفتی  سید نعیم الدین مراد آبادی قدس سرہ سے علوم دینیہ کی تحصیل و تکمیل کی۔دینی تعلیم کے حصول کے زمانہ ہی میں فن طب حاصل کیا اور 1943ء میں"وہاجیہ طبیہ کالج لکھنؤ سے "الحکیم الفاضل " کی سند حاصل کی۔1945ء میں آپ تحصیل علوم سے فارغ ہو گئے ۔ صدر الافاضل مولانا سید محمد نعیم الدین مراد آبادی کی قیادت میں تحریک پاکستان کے لئے ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا حکیم خادم علی سیالکوٹی

حضرت مولانا حکیم خادم علی سیالکوٹی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:مولانا حکیم خادم علی سیالکوٹی۔لقب:فاضل،ادیب،کامل طبیب۔ مقامِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت کوٹلی لوہاراں ضلع سیالکوٹ میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: حضرت حکیم صاحب حافظِ قرآن اورعلومِ ظاہری میں کامل دسترس رکھتےتھے۔عربی،فارسی ،اردو ادب اورفنِ طب میں فخرِ روزگارتھے۔ بیعت وخلافت: سلسلہ عالیہ نقشبندیہ میں حضرت خوجہ حافظ محمد عبدالکریم رحمۃ اللہ علیہ (عیدگاہ شریف راولپنڈی) کےمریدہوئے اورخلافت واجازت سےمشرف ہوئے۔اسی طرح حضرت امیرملت پیرسیدجماعت علی شاہ محدث علی پوری رحمۃ اللہ علیہ نےبھی خلافت عطاءفرمائی۔ سیرت وخصائص: ماہرِ علومِ دینیہ،فاضل اجل،طبیبِ روحانی وجسمانی حضرت علامہ مولانا حافظ حکیم خادم علی سیالکوٹی رحمۃ اللہ علیہ۔حضرت حکیم صاحب علوم دینیہ اور طب میں فخر روزگار  اور، شعر و شاعری میں کمال رکھتے تھے۔ حضرت حکیم صاحب حا۔۔۔

مزید

حضرت شاہ غلام محی الدین المعروف بابوجی

حضرت شاہ غلام  محی الدین المعروف بابوجی رحمۃ اللہ علیہ  نام ونسب: اسم گرامی:سید غلا م محی الدین.لقب:بابوجی۔اسی لقب سےمعروف ہیں۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:حضرت شاہ غلام محی الدین بن شیخ الاسلام پیر سید مہر علی شاہ گولڑوی بن سید نذر دین شاہ  الی آخرہ ۔علیہم الرحمہ۔ آپ کا سلسلۂ نسب چھبیس واسطوں سے حضرت سیدنا غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور سینتیس واسطوں سے حضرت سید نا امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک پہنچتا ہے۔ تاریخ ِ ولادت: ماہِ جمادی الاول/1309ھ،مطابق ماہِ دسمبر/1891ء " گولڑہ شریف"اسلام آبادپاکستان میں پیدا ہوئے۔حضرت  پیر سید مہر علی شاہ  آپ کی ولادت   پر  اظہارِ مسرت کرتے ہوئے فرمایا :"مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ ہمارے گھر میں اللہ اللہ کرنے  والی  ایک روح آگئی ہے"۔ تحصیل ِعلم: آپ کی  تعلیم و تربیت کے لئے نادر ِزمانہ  اساتذہ مقرر ۔۔۔

مزید

آل مصطفی سید میاں مارہروی

سید العلماء حضرت علامہ مفتی شاہ آل مصطفی سید میاں مارہروی علیہ الرحمہ نام ونسب:سید العلماء ، سید آل ِمصطفی ٰبن سید آل عباء ،بن سید شاہ حسین، بن سید شاہ محمد حیدر۔الیٰ آخرہ(علیہم الرحمہ) تاریخ ِ ولادت:25رجب المرجب1333ھ/9جون1915ءبروزبدھ،مارہرہ مطہرہ،(انڈیا)میں ہوئی۔ تحصیل ِعلم: آپ جب چار سال چار ماہ چار دن کےہوئے  تو سرکار غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دستِ مبارک کی تحریر کی ہوئی بسم اللہ شریف  سےتسمیہ خوانی  کا آغاز کیا جو کہ مارہرہ  خاندان میں موجود ہے۔حفظ قرآن سات آٹھ برس کی چھوٹی سی عمر میں والدہ ماجدہ اور حافظ عاشق علی صاحب برکاتی اور حافظ سلیم الدین صاحب علیہ الرحمۃ سے مکمل کیا۔ فارسی کی پہلی کتاب اپنی والدہ ماجدہ سے پڑھی۔ نانا جان اور خالو محترم سید شاہ اولاد رسول محمد میاں صاحب علیہ الرحمۃ سے علوم درسیہ مروجہ کا اکتساب کیا ۔بقیہ جمیع علوم کی تکمیل اجمیر مق۔۔۔

مزید