/ Thursday, 16 May,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(312)  تلاش کے نتائج

احمد بن ابراہیم سروجی

احمد بن ابراہیم بن عبدالغنی بن اسحٰق سروجی: قاضی القضاۃ خطاب اور ابو العباس کنیت تھی۔اصل میں شہر سروج کے رہنے والے تھے جو شام کے ملک میں شہر حران کے پاس جہاں زر تشت پید اہوا تھا،واقع ہے۔فقہ واصول میں امام فاضل اور معقول و منقول میں شیخ زمانہ تھے فقہ قاضی القضاۃ ابی ربیع سلیمان اور محمد بن عباد خلاطی تلمیذ جمال الدین حصیری شاگرد وقاضی خان سے پڑھی،مدت تک مصر کے قاضی و مفتی اور مدرس رہے اور آپ سےامیرعلاء الدین علی بن بلبان بن عبداللہ فارسی اور علاء الدین علی بن عثمان ماردینی معروف بہ ابن ترکمانی نے فقہ پڑھی۔ آپ نے ہدایہ کی شرح کتاب الایمان تک غایۃ السروجی نام سے چھہ جلدوں میں تصنیف کی اور اس کو دلائل عقیلیہ و نقلیہ ے خوب مؤید کیا۔علاوہ اس کے کتاب ادب القضاء،فتاویٰ سروجیہ،کتاب المناسک،کتاب نفحات النسمات فی وصول الثواب الی الاموات،مؤلف فی حکم الخیل،رسالۃ الحجۃ الواضحہ فی ان البسملۃ لیست من الفا۔۔۔

مزید

بہاءالدین محمد بن جلال الدین رومی معروف بہ سلطان ولد رحمۃ اللہ علیہ

بہاءالدین محمد بن جلال الدین رومی معروف بہ سلطان ولد رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:بہاءالدین محمد۔لقب:سلطان ولد۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: مولانا بہاءالدین محمد بن مولائےروم مولانامحمد جلال الدین رومی بن محمدبہاؤالدین  بن محمد بن حسین بلخی  بن احمد بن قاسم بن مسیب بن عبداللہ بن عبدالرحمن بن ابوبکرصدیق۔ (رضی اللہ  عنہم اجمعین)۔آپ مولائےروم حضرت مولانا  محمد جلال الدین رومی کے فرزندِ اکبر اور دوسرے جانشین تھے۔ تاریخ ِولادت: آپ کی ولادت باسعادت 25/ربیع الآخر623ھ،مطابق ماہ اپریل/1226ءکو"لارندہ"میں ہوئی، جسےاب"قرامان"کہتےہیں۔ قرامان یہ قونیہ شریف سے100کلومیٹرجنوب میں واقع ترکی کاایک مرکزی شہرہے۔ تحصیل علم:ابتدا ہی سے دانائے امت مولانا جلال الدین رومی  ان پر خاص لطف و عنایت روا  رکھتے تھے اور انہوں نے اپنے قول و فعل سے بارہا اس توجہ اور مہربانی کا ذکرفرماتےتھے۔۔۔

مزید

حسن سغناقی

صاحب نہایہ شارح ہدایہ۔۔۔

مزید

صاحب نہایہ شرح ہدایہ

حسن،یاحسین بن علی بن حجاج بن علی سغناقی: حسام الدین لقب تھا اور شہر سغتاق کے جو ترکستان میں واقع ہے،رہنے والتے تھے۔اپنے زمانہ کے فقیہ کامل اور علام فاضل نھوی جدلی تھے،فقہ حافظ الدین کبیر محمد بن محمد بن نصر بخاری اور فخرالدین محمد بن محمد بن الیاس ما یمر غی اور عبد الجلیل بن عبد الکریم اور نحو غجدوانی وغیرہ سے حاصل کی،پھر بغداد میں تشریف لے گئے اور وہاں مشہد امام ابی حنفیہ کے مدرس بنے۔بعد ازاں ۷۱۰؁ھ میں دمشق کی طرف حج کی غرض سے آئے اور قاضی القضاۃ ناصر الدین محمد بن عمر بن عدیم سے ملاقات کر کے اپنی مرویات و مسموعات کی سند حاصل کی۔آپ سے قوام الدین محمد بن محمد بن احمد کا کی صاحب معراج الدرایہ شرح ہدایہ اور سید جلال الدین کرلانی صاحب کفایہ نے تفقہ کیا۔آپ ابھی جو ان ہی تھے کو فتوےٰ کا کام آپ کے سپر د کیا گیا۔آپ نے ہدایہ کی شرح مسمی بہ نہایہ بہت مبسوط تصنیف کی،علاوہ اس کے شرح تمہید فی قواعد ال۔۔۔

مزید

اسماعیل بن عثمان دمشقی

اسمٰعیل بن عثمان بن عبد الکریم بن تمام بن محمد قرشی دمشقی: رشید الدین لقب تھا مگر ابن و المعلم کے نام سے مشہور تھے۔اپنے زمانے کے امام فاضل،شیخ حنفیہ،مفسر،محدث،فقیہ اصولی،ادیب،حکیم،لغوی،نحوی،منطقی،متکلم تھے۔ ۶۲۳؁ھ  میں پیدا ہوئے،لڑکپن میں جمال الدین حصیری سے فقہ حاصل کی پھر سخاوی سے ساتوں قراء تیں پڑھیں اور ابن زبیدی وغیرہ سے حدیث کو سماعت کیا یہاں تک کہ جملہ علوم میں فائق ہوئے اور قاہرہ میں ۷۰۰؁ھ میں تشریف لائے اور اسی جگہ اخیر دم تک ٹھہرے رہے اور تدریس و افتاء آپ کا کام رہا۔ابن حبیب نے آپ سے سماع کیا۔ بڑے زاہد و متقی تھے مگر وفات سے دو برس پہلےآپ کا ذہن متغیر ہو گیا تھا۔ وفات آپ کی ماہ رجب ۷۱۴؁ھ میں ہوئی۔’’محدث زبدۃ انجمن‘‘ تاریخ وفات ہے۔ حدائق الحنفیہ۔۔۔

مزید

حضرت شاہ محمد تہاک بغدادی

حضرت شاہ محمد تہاک بغدادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

عثمان بن ابراہیم ماردینی

عثمان بن ابراہیم بن مصطفیٰ بن سلیمان[1]ماردینی: فخر الدین لقب تھا، نحوی،لغوی،مفسر،محدث،ادیب،طبیغ،شیخ وقت،مرجع خاص و عام تھے۔ولایت مصر میں مذہب حنفیہ کی ریاست آپ پر منتہیٰ ہوئی اور تحدیث و تدریس اور افتاء آپ کا کام رہا۔جامع کبیر امام محمد کی شرح تصنیف کی اور اس کو گمنام منصور یہ میں ڈال دیا۔آپ ک ے دونوں بیٹوں یعنی قاضی القضاۃ علی و تاج الدین ابو العباس احمد اور مصنف جواہر المضیہ محی الدین عبدالقادر قرشی وغیر ہم نے آپ سے علم اخذ کیا۔ اکاسی سال کے ہوکر قاہرہ میں ماہِ رجب۷۳۱؁ھ میں فوت ہوئے۔’’شریف عالم’’ تاریخ وفات ہے۔   1۔ ترکانی’’دستور الاعلام‘‘  حدائق الحنفیہ۔۔۔

مزید

شیخ الاسلام ابوالفتح حضرت شیخ رکن الدین شاہ رکن عالم ملتانی

شیخ الاسلام ابوالفتح حضرت شیخ رکن الدین سہروردی شاہ رکن عالم ملتانی  رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: نام :رکن الدین۔کنیت:ابوالفتح ۔لقب:رکنِ عالم اور فضل اللہ ہیں  ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے :ابوالفتح شیخ رکن الدین ،بن عارفِ کامل شیخ صدرالدین  عارف،بن شیخ الاسلام والمسلمین حضرت غوث بہاؤ الدین  زکریا ملتانی(علیہم الرحمہ) تاریخِ ولادت: بروز جمعۃ المبارک ،9/رمضان المبارک649ھ ،بمطابق 1251ء میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم:  آپ کی ابتدائی تعلیم سے لیکر تکمیل  تک ،اور پھر تعلیم کیساتھ تربیت ،آپکے والدِ گرامی شیخ  صدر الدین عارف اور  شیخ الاسلام والمسلمین حضرت بہاؤ الدین  زکریا ملتانی(علیہم الرحمہ)کی زیرِ نگرانی ہوئی۔ بیعت وخلافت:  آپ کو  اپنے والدِ گرامی اور حضرت بہاؤ الدین زکریا ملتانی دونوں بزرگوں سے اجازت وخلافت حاصل ہے۔ سیرت وخصائص: مخزن مشہود ِالہ۔۔۔

مزید