/ Thursday, 16 May,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(312)  تلاش کے نتائج

حضرت عبدالکریم بن عبدالنور حلبی

حضرت عبدالکریم بن عبدالنور حلبی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ عبد الکریم بن عبد النور بن  منیر عبد الکریم حلبی: ۱۶؍رجب ۶۶۳ھ میں پیدا ہوئے۔اپنے زمانہ کے امام اور فقیہ فاضل محدث کامل تھے۔قطب الدین لقب تھا،علم شمس الدین محمود بن ابی بکر کلا باذی فرضی سے اخذ کیا اور حدیث کو بکچرت سنا اور بیان کیا یہاں تک کہ حفاظ اور نقاد حدیث میں شمار ہوئے اور کئی دفوہ حج کیا۔ کتابوں کے عاریۃً دینے میں بڑے جوانمرد تھے۔کتاب اہتمام بہ تلخیص المام اور شرح صحیح بخاری دس مجلد میں ار شرح سیرت عبد الغنی تسنیف فرمائی اور مصر کی ایک تاریخ کچھ اوپر دس جلد میں لکھی،علاوہ ان کے اور بہت کتابیں تصنیف کیں اور سلخ ماہِ رجب ۷۳۵ھ میں اس جہان فانی سے رحلت کی،’’محدث مقبولہ‘‘ تاریخ وفات ہے۔ (حدائق الحنفیہ)۔۔۔

مزید

حضرت خواجہ شیخ احمد رکن الدین علاء الدولہ سمنانی

حضرت خواجہ شیخ احمد رکن الدین علاء الدولہ سمنانی  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کنیت ابوالمکارم تھی۔ اسم گرامی احمد بن محمد اور سمنان کے بادشاہوں میں سے تھے پندرہ سال کی عمر تھی کہ اپنے وقت کے بادشاہ کے مصاحب خاص بن گئے ۶۷۴ھ میں شیخ نورالدین عبدالرحمٰن کسرتی قدس سرہٗ العزیز کے مرید ہوئے ریاضت و مجاہد کے زور سے کاملان خدا سے ہوگئے آپ نے اپنی عمر میں ایک سوتیس چلے کاٹے تھے۔ [۱۔علاءالدولہ احمد بن محمد بن احمد بیابانکی سمنانی ماہ ذوالحجہ ۴۵۹ھ میں سمنان سے بارہ کلومیٹر بیا بانک کے قصبہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کا خاندان شاہی خاندان کہلاتا تھا آپ کے والد ملک شرف الدین سمنانی ارغون خان اور غازاں خان کے ایلخانی دَور میں مشیر حکومت رہے۔ آپ کے ماموں رکن الدین صابن (م۷۰۰ھ) ایلخانی عہد کے عالم۔ قاضی اور فقہیہ تھے حضرت علاءالدولہ نے آپ سے ہی علوم شرعیہ پر عبور حاصل کیا تعلیم سے فارغ ہوکر آپ بھی ایلخانی حکومت میں۔۔۔

مزید

ترکی تیونسی

                شیخ محمد معاویہ بن محمود بن محمد بن مصطفیٰ بن حسن بن بابا محمد تونسی: ٹیونس کے رئیس العلماء عالم فاضل اور متکلم تھے،رسالہ ابن ملوکہ کی شرح بنام نزہۃ الفکر فی اسرار فواتح السور تحریرکی۔۱۲۹۴؁ھ میں وفات پائی۔ (حدائق الحنفیہ)۔۔۔

مزید

ابنِ زرکشی

احمد بن حسن المعروف بہ ابن زرکشی: لقب شہاب الدین تھا،مدرسہ حسامیہ میں مدت تک مدرس رہے اور ہدایہ کی شرح سغناقی کا انتخاب کیا اور ماہ رجب[1]۷۳۸؁ھ میں وفات پائی۔   1۔ ۷۳۷’’جواہر المضیۃ‘‘(مرتب)  حدائق الحنفیہ۔۔۔

مزید

حضرت شیخ جلال الدین تبریزی

حضرت شیخ جلال الدین تبریزی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ کا شمار بڑے کامل بزرگوں میں سے تھا، چشتی خاندان کے بزرگوں کی کتابوں میں آپ کے حالات و مناقب لکھے ہیں جو دیکھے جاسکتے ہیں۔ فوائد الفوائد:  میں سلطان المشائخ کے حوالہ سے لکھا ہے کہ شیخ جلال الدین تبریزی! شیخ ابوسعید تبریزی کے مُریدوں میں سے تھے، آپ اپنے شیخ ابوسعید کی وفات کے بعد شیخ شہاب الدین سہروردی کی خدمت میں گئے اور ان کی اتنی خدمت کی کہ کسی دوسرے مرید اور ارادت مند کو یہ بات نصیب نہ ہوئی تھی۔ خدمتِ مُرشد کا انوکھا انداز:  شیخ شہاب الدین ہر سال حج کے لیے تشریف لے جایا کرتے تھے، چونکہ بوڑھے اور کمزور ہوگئے تھے اور اشیاء خوردنی جو آپ کے ساتھ ہوتی تھیں بوجہ باسی ہوجانے کے آپ کے مزاج کے موافق نہ ہوتی تھیں، اس لیے شیخ جلال تبریزی نے یہ ترکیب کی کہ ایک چولہا اور برتن اپنے ساتھ رکھتے تھے اور چولہے میں اتنی آگ جلاتے تھے جس سے اس کی ۔۔۔

مزید

شیخ علی بن داؤد قہقاری

شیخ علی بن داؤد قہقاری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ علی بن داؤدن بن یحییٰ بن حیان بن عبد الملک قحقازی: نجم الدین لقب اور ابو الحسن کنیت تھی۔امام فاضل،فقیہ محدث،اصولی،نحوی،شیخ اہلِ دمشق تھے۔ بڑے بڑے علماء و فضلاء سے علم اخذ کیا چنانچہ فقہ شمس حریری اور اصول بدربن جماعہ سے اخذ کیا اورحدیث کو نجم شقرادی سے سنا ۔نحو علاء بن مطرزی اور عربی محمد تونسی سے پڑھی اور سوا کتاب مناسک حج اور کچھ نظم و نثر کے آپ نے تصنیف اس واسطے نہ کی کہ لوگ مصنفین پر عیب پکڑتے ہیں پس کیا ضرورت ہے کہ اپنے آپ کو نشانہ بنایا جاوے،جمادی الاولیٰ ۶۶۸ھ میں پیدا ہوئے اور۱۴ماہِ رجب ۷۴۵ھ کو وفات پائی۔ ’’بحر سعادت‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے۔ (حدائق الحنفیہ)۔۔۔

مزید

حضرت شیخ محمد فیاض

حضرت شیخ محمد فیاض رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

ابنِ مہاجر حنفی

شیخ احمد بن عبداللہ المعروف بہ ابن المہاجر حنفی: شہاب الدین لقب تھا۔ نحوو عروض میں عالم فاضل،فقہ واصول میں عارفِ کامل تھے۔حمات میں قاضی جمال الدین عبداللہ بن العدیم کی طرف سے نائب رہے۔آنحضرتﷺ کی مدح میں قائد اور نظم حسنہ تصنیف کی اور ماہِ رجب ۷۴۹؁ھ میں وفات پائی۔ حدائق الحنفیہ۔۔۔

مزید