/ Saturday, 04 May,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(280)  تلاش کے نتائج

حضرت مولانا رحیم بخش آروی

حضرت مولانا رحیم بخش آروی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  آرہ،صوبہ بہار کے باشندے،جائے ولادت وسکونت ووفات س شہر آرہ میں ہے،علمائے رام پور،وسہارن پور سے درسیات پڑھی،حدیث کی چند کتابیں پھلواری شریف میں حضرت مولانا عبد الرحمٰن ناصری گنجی سےپڑھیں، یہیں مولانا سید سلیمان ندوی نے آپ سے درس لیا،اعلیٰ حضرت کا شہرہ سُن کر سہارن پور سے واپسی میں بریلی پہونچ کر مرید ہوئے،اور فاضل بریلوی کی فیض صحبت سے فیض یاب ہوکر وطن آئے اور مدرسہ حنفیہ میں مدرس ہوئے،مسائل واعتقاد میں اختلاف کے باعث جدید مدرسہ قائم کیا،فیض الغربا منام رکھا،آرہ کے مشہور شیخ طریقت حضرت شاہ محمد فرید الدین نے آپ سے تعاون فرمایا، تاحینِ حیات آپ اس کے صدر مدرس اور مہتمم رہے،آپ کو فاضلِ بریلوی سے اجازت وخلافت بھی حاصل تھی،مدرسہ فیض الغرباء کے طلبل کی دستار بندی کی، اکثر مجلسوں میں آپ کی دعوت پر فاضل بریلوی نے آرہ تشریف لےجاکر دستار باندھی،حضر۔۔۔

مزید

رئیس الفضلاء حضرت علامہ مولانا عبدالکریم درس

رئیس الفضلاء حضرت علامہ مولانا عبدالکریم درس رحمۃ اللہ علیہ    نام ونسب: اسم گرامی:حضرت علامہ مولانا عبد الکریم درس علیہ الرحمہ۔لقب:رئیس الفضلاء۔تخلص: درس۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: حضرت علامہ عبدالکریم درس بن شیخ التفسیر علامہ عبداللہ درس بن مولانا خیر محمددرس بن مولانا عبدالرحیم درس۔علیہم الرحمۃ والرضوان۔ تاریخِ ولادت:آپ کی ولادت باسعادت  1276ھ،مطابق 1860ء کوکراچی میں ہوئی۔ تحصیل ِ علم:ابتدائی تعلیم اپنے والد محترم  شیخ التفسیر سے حاصل کی(جنہوں نے 113 برس کی عمر پائی اور اخیرعمر میں بزبان فارسی قرآن مجید کی مکمل تفسیر رقم فرمائی۔ جس کا قلمی نسخہ مدرسہ درسیہ صدر کراچی کی لائبریری میں محفوظ ہے)۔ اپنے والد صاحب سے تمام مروجہ علوم و فنون میں فراغت حاصل کرنے کے بعد مزید تعلیم حاصل کرنے کےلئےملک سے باہر سفر کیا۔ پہلے ایران اور پھر جامعۃ الازہر قاہرہ (مصر)تشریف لئے گئے ج۔۔۔

مزید

فاضل متجر مولانا محمد عمر الدین ہزاروی

فاضل متجر مولانا محمد عمر الدین ہزاروی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی:مولانا عمرالدین۔لقب:علاقہ ہزارہ کی نسبت سے "ہزاروی"کہلاتے ہیں۔سلسلۂ   نسب اسطرح ہے: مولانا عمر الدین بن مولانا قمر الدین بن علاء الدین بن مراد بخش بن گل محمد ۔(علیہم الرحمہ )۔ مولدوموطن:  آپ " کوٹ نجیب اللہ" (ضلع ہری پور ہزارہ سے چھ میل دور ایک قصبہ ہے) میں پید ا ہوئے۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم اپنے گھر پرہوئی۔والدِ گرامی جید عالمِ دین تھے،ان سے  اکتسابِ علم  کیا۔حضرت مولانا شاہ عبیداللہ مکی  علیہ الرحمہ سے تحصیل وتکمیل  ِ علوم کی۔ آپ نے   متحدہ ہندوستان کے مشاہیر علماء ِ کرام سے اکتسابِ  علم  کیا۔ آپ کو درسِ نظامی کے جملہ علوم وفنون پر حیرت انگیز حد تک مہارت حاصل تھی۔ یہی وجہ کہ حضرت  تاج الفحول آپ پر فخر فرماتے تھے۔ بیعت وخلافت:  آپ حضرت مولانا ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا حکیم عبد الماجد بد ایونی رحمۃ اللہ علیہ

حضرت مولانا حکیم عبد الماجد بد ایونی رحمۃ اللہ علیہ  مولانا شاہ عبد الماجد قادری بد ایونی رحمۃ اللہ علیہ کی کیف بار اور ولولہ انگیز خوش خطابت سے معمور تقریری وموعظہ کی یاد دلوں میں اب بھی باقی ہے، آپ بد ایوں کے مشہور عثمانی خاندان کے گوہر شب چراغ تھے، 4؍شعبان المکرم 1204ھ میں ولادت ہوئی، تاج الفحول مولانا شاہ محب رسول عبد القادر بد ایونی قدس سرہٗ کے زیر سایہ تربیت اور پرورش پائی، حضرت مولانا الحاج شاہ عبدالمجید قادری مقتدری اور مولانا مفتی محمدی ابراہیم قادری بد ایونی سے ابتدائی درسیات پڑھیں، اور شاہ محب احمد بد ایونی قدس سرہٗ سے درس نظامی پڑھ کر 1320ھ میں سندِ فراغت حاصل کی1321،22ھ میں دہلی میں قیام کر کے حکیم اجمل خاں دہلوی نے دستخط کر کے مہر لگائی، دھلی کی اقامت کے دوران زینت محل وغیرہ میں آپ کی تقریریں ہوئیں، یہاں عیسائیوں آریوں، غیر مقلدوں اور قادیانیوں سے آپ کے مناظرے ہوئے۔۔۔۔ ۔۔۔

مزید

حضرت علامہ عبدالکافی ناروی الہ آبادی

حضرت علامہ عبدالکافی ناروی الہ آبادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ والد کا نام مولانا عبد الرحمٰن، کسی دو شنبہ کو ربیع الاول ۱۲۵۸؁ھ میں اپنے وطن قصبہ نارہ ضلع الہ آباد میں پیدا ہوئے، پانچ برس کی عمر میں تعلیم کی ابتدا کرائی گئی، ۱۲۸۵؁ھ میں اپنے چچا مولانا محمد عبد السبحان کے پاس قصبہ کڑا ضلع الہ آباد چلے گئے، اوّلاً قرآن پاک حفظ کیا، ۱۲۹۱؁ھ میں چچا کے ہمراہ الہ آباد پہونچے، درس نظامی کی کتابوں کا درس از ابتداء تا انتہاء انہیں سے لیا، ۱۳۰۰؁ھ میں سند فراغ حاصل کی۔۔۔ حضرت مولانا حکیم فخر الدین الہ آبادی کے مرید وخلیفہ تھے، حکیم صاحب کو آپ پر فخر تھا، ۔۔۔۔۔ محلہ یا قوت گنج میں مولوی عبد الحمید صاحب کےمکان سے تدریس کا آغاز کیا، شروع میں طلب کا رجوع آپ کی طرف کم تھا، جس سے آپ کبیدہ خاطر رہتے، ایک بار اپنے مرشد زادہ مولوی حکیم مسیح الدین سے اس کا شکوہ کیا، انہوںنے تسلی دی اور آئندہ کے لیے روشن امکانات کی۔۔۔

مزید

حضرت پیر سردار احمد شاہ

حضرت پیر سردار احمد شاہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ رحیم یار خان۔۔۔

مزید

سلطان الواعظین مولانا عبدالاحد محدث پیلی بھیتی

سلطان الواعظین مولانا عبدالاحد محدث پیلی بھیتی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی :عبدالاحد۔لقب:سلطان الواعظین ۔والد کا اسمِ گرامی:استاذالمحدثین مولانا شاہ وصی احمد محدث سورتی علیہ الرحمہ ۔سلسلہ ٔنسب اسطرح ہے :مولاناعبدالاحد محدث پیلی بھیتی بن مولانا شاہ وصی احمد محدث سورتی بن مولانا محمد طیب بن مولانا محمد طاہرعلیہم الرحمہ۔ تاریخِ ولادت:  مولانا عبدالاحد محدث پیلی بھیتی  1298ھ  بمطابق 1883ء   کو  پیلی بھیت میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم اپنے چچا مولانا عبداللطیف سورتی سے حاصل کی اور بعد میں اپنے والدِ گرامی سے تمام علوم و فنون کی تکمیل کی۔ اور تیرہ برس کی عمر میں اعلیٰ حضرت عظیم البرکت امام احمد رضا خان علیہ الرحمۃ کی خدمت میں پہنچے۔ جہاں آپ نے باقاعدہ اعلیٰ حضرت  علیہ الرحمہ سے دورۂ حدیث کیا،اور اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ  نے اپنے دست مبارک ۔۔۔

مزید

نظیر احمد میرٹھی

حضرت مولانا۔۔۔

مزید

حضرت علامہ مولانا غلام محمد مہاسر

حضرت علامہ مولانا غلام محمد مہاسر رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت علامہ مولانا حکیم مفتی الحاج عبدالحق چانڈیو

حضرت علامہ مولانا حکیم مفتی الحاج عبدالحق چانڈیو رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید