/ Saturday, 27 April,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(318)  تلاش کے نتائج

حضرت مفتی مالکیہ شیخ محمد عابد بن حسین مالکی (مفتیٔ مالکیہ)

مفتی  مالکیہ شیخ محمد عابد بن حسین مالکی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:  آپ علیہ الرحمہ کا اسمِ گرامی شیخ عابد بن حسین بن ابراہیم بن حسین بن محمد بن عامر تھا۔ اور آپ محمد عابد کے نام سے مشہور ہوئے۔(رحمۃ اللہ علیہم) تاریخ ومقامِ ولادت: شیخ محمد عابد بن حسین مالکی رحمۃ اللہ علیہ 17 رجب المرجب 1275 ھ کو اتوار کے دن مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: شیخ محمد عابد بن حسین مالکی رحمۃ اللہ علیہ کے والدماجد مفتی مالکیہ شیخ حسین رحمۃ اللہ علیہ نے آپ کی ظاہری وروحانی تربیت کرنے میں تمام تر جہد سے کام لیاتاآنکہ آپ نے اس فرزند کی کامل تربیت فرماکر انتقال کیا۔ اس کے مزید علوم کے حصول کے لئے مدرسہ صولتیہ میں ڈاخل ہوکر جلیل القدر علماء سے مختلف فنون پر دسترس حاصل کی۔ سیرت وخصائص: شیخ محمد عابد بن حسین مالکی رحمۃ اللہ علیہ متقی ، پرہزگار، جواد وسخی اور وسیع القلب جیسے صفات کے حامل شخص تھے۔آپ عل۔۔۔

مزید

حضرت علامہ مفتی خادم حسین جتوئی

حضرت علامہ مفتی خادم حسین جتوئی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مردم خیز سرزمین سندھ نے اسلام اور اسلامی علوم و فنون کے عروج کے دور میں جن علمی شخصیات کو جنم دیا ان میں اسے استاد العلماء ، شیخ طریقت ، عالم باعمل ، امام المناطقہ حضرت علامہ الحاج کادم حسین جتوئی بھی ایک ہیں۔ ولادت: مولانا خادم حسین بن فقیر محمد جیئل، بلوچ قبلہ کی جتوئی شاخ سے تھے او رنسبی تعلق سندھ کے آخری کلہوڑا حاکم میاں عبدالنبی کے سپہ سالار اور معتمد خاص دگانو خان جتوئی سے تھا۔آپ کی ولادت ۶۸۔۱۸۶۷ء میں گوٹھ شاہ پور (تحصیل گڑھی یاسین ضلع شکار پور) میں ہوئی۔ تعلیم و تربیت: آپ کو بچپن میں اپنے گوٹھ سے قریب گوٹھ جندو دیرو میں حضرت مولانا جان محمد بھٹو کے مدرسہ میں داخلہ دلایا گیا، جہاں قرآن مجید اور سکندر نامہ تک درسی نصاب پڑھا اس کے بعد قریب ہی گوٹھ ترائی میں مولان قاضی عبدالرزاق ( جو کہ استاد کل علامہ مفتی عبدالغفور ہمایونی علیہ ۔۔۔

مزید

مولانا مشتاق ا حمد قادری کانپوری

مولانا مشتاق ا حمد قادری کانپوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسم گرامی: آپ رحمۃ اللہ علیہ کا اسمِ گرامی مشتاق احمد بن مولانا احمد حسن کانپوری  تھا۔رحمۃ اللہ علیہما تاریخ ومقامِ ولادت: مولانا مشتاق ا حمد قادری کانپوری 1295ھ میں سہارنپور میں پیدا ہوئے۔  تحصیلِ علم: آپ کے والد ماجد مظاہر العلوم میں مسندِ تدریس پر متمکن تھے۔ ناظرہ ٔقرآن اور ابتدائی کتابیں والد ماجد ہی سے پڑھیں، پھر والد ماجد ہی کے شاگرد مولانا شاہ محمد عبیداللہ بہاولپوری سے درس نظامی اور مولانا عبد الرزاق کانپوری سے ابتدائی کتابیں پڑھیں، اور دورہ حدیث اپنے حقیقی خالو مولانا وصی احمد سورتی سے مکمل کیا۔ بیعت وخلافت: آپ اپنے والد ہی سے سلسلہ نقشبندیہ میں بیعت تھے، مگر اعلیٰ حضرت امامِ اہلسنت الشاہ امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ سے خلافت حاصل تھی۔  سیرت وخصائص: مولانا مشتاق احمد نے بھی والد ماجد کی طرح زندگی۔۔۔

مزید

حضرت مولانا احمد یار مہر قادری

حضرت مولانا احمد یار مہر قادری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:  مولانا احمد یار مہر۔لقب: استاذالعلماء۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: حضرت علامہ مولانا احمد یار مہر قادری بن مولانا عبدالغفار علیہما الرحمہ۔آپ کےوالد گرامی حضرت مولانا عبدالغفار مہر اپنےوقت کےجید عالم ِ دین تھے، استاد الاساتذہ حضرت علامہ خلیفہ محمد یعقوب ہمایونی علیہ الرحمۃ کے شاگرد ارشد تھے۔ (انوار علمائے اہل سنت سندھ:66) مقامِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت درگاہ شریف آف خان گڑھ تحصیل گھوٹکی سندھ میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: خان گڑھ میں والد ماجد کی درسگاہ میں انہی کی نگرانی میں دینی تعلیم و تربیت حاصل کی۔ بیعت وخلافت:مولانا احمد یار پینتیس سال کی عمر میں جنید وقت حضرت حافظ محمد صدیق علیہ الرحمۃ بانی درگاہ بھر چونڈی شریف کے دست اقدس پر سلسلہ قادریہ راشدیہ میں بیعت ہوئے۔مرشدِ کریم سے بے پناہ محبت کے سبب مختصر سی مدت میں منازل طے کی۔ ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا فتح الدین ازبر

حضرت مولانا فتح الدین ازبر علیہ الرحمۃ۔۔۔

مزید

حضرت سید عبدالقادر پیر حاجی شاہ جیلانی

حضرت سید عبدالقادر پیر حاجی شاہ جیلانی علیہ الرحمۃ  ف ۱۳۶۳ھ           آپ کا شجرہ اس طرح ہے: سید عبدالقادر جیلانی  المعروف پیر  حاجی شاہ جیلانی بن حضرت سید سخی  بچل شاہ(ثانی) جیلانی بن سید شجاع محمد جیلانی بن سید بچل شاہ (اول) جیلانی  بن  سید علی اکبر شاہ جیلانی بن حضرت سید فتح  محمد  شاہ جیلانی بن سید  نور محمد  جیلانی بن سید اسماعیل  جیلانی بن سید ابو الوفا قادری شیخ جیلانی بن سید شیخ شہاب الدین  جیلانی بن سید شیخ بدر الدین جیلانی بن سید شاہ علاؤ الدین جیلانی بن سید چراغ الدین بن سید  ثمین الدین بن حضرت سید قاضی القضاۃ عماد الدین بن سید شیخ ابو بکر تاج الدین  بن حضرت شیخ الشیوخ سیدنا عبدالقادر  جیلانی الحسنی والحسینی رضی اللہ تعالیٰ عنہم ورضو عنہ، حضرت عبدالقادر  شا۔۔۔

مزید

حضرت مولانا شاہ محمد حبیب اللہ قادری میرٹھی

حضرت مولانا شاہ محمد حبیب اللہ قادری میرٹھی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسمِ گرامی: آپ کا اسمِ گرامی  حبیب اللہ اور والدِ گرامی کاا سم مبارک حضرت شاہ محمد عظیم اللہ تھا ، جو اپنے وقت کے عالم با عمل  اور صاحب کشف و کرامت بزرگ تھے۔ تاریخ ومقامِ ولادت: آپ کی ولادت رمضان المبارک 1304ھ محلہ خیر نگر میرٹھ میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: حضرت شاہ محمد حبیب اللہ قادری نے ابتدائی تعلیم مدرسہ امداد الاسلام ، میرٹھ میں حاصل کی اور حفظ قرآن اپنے حقیقی چچا حضرت حافظ حفیظ اللہ سے کیا ، فارسی کی تعلیم مدرسہ عالیہ رونق الاسلام، کنبوہ دروازہ میرٹھ میں مولانا ریاض الدین افضل گڑھی سے حاصل کی۔ میرٹھ کی مشہور علمی قدیمی درس گاہ مدرسہ قومی واقع مسجد خیر المساجد میں داخل  ہو کر درسِ نظامی کا آغاز فرمایا ، درسِ نظامی کے ساتھ ہی  شہر کے مشہور  طبیب حکیم نصیر الدین دہلوی سے فن طب کی کتابیں پڑھنی شروع کر دی۔۔۔

مزید

حضرت علامہ محمد حسین نقشبندی پسروی

حضرت علامہ محمد حسین نقشبندی پسروی علیہ الرحمۃ حضرت علامہ محمد حسین نقشبندی پسروری بن میاں فضل دین﷫ ۱۸۷۰ء/ ۱۲۸۷ھ میں پسرور ضلع سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، آپ حضرت خواجہ نور محمد تیراہی قدس سرہ متوفّی ۱۲۸۲ھ/ ۱۸۶۵ء چورہ شریف ضلع اٹک کے خلیفۂ اوّل٭ اور حضرت حافظ خواجہ فتح الدین نقشبندی﷫ متوفّی ۱۳۱۴ھ/ ۱۸۹۶ء جامع مسجد اعوانان رنگ پورہ سیالکوٹ والے کے مرید و خلیفہ تھے، آپ نہایت خوش اخلاق، شیریں زبان اور پرتاثیر مردِ خدا تھے، طبیعت میں انکساری اور رحم دلی کمال درجے کی تھی، قطبِ مدینہ﷫ فرمایا کرتے کہ مولانا نور احمد پسروری (آپ کے بڑے بھائی اور استاد) پر علم کا غلبہ اور مولانا محمد حسین پسروری پر تصوّف کا غلبہ تھا۔ ۱۰/ ۱۱ شوّال ۱۳۷۰ھ/ ۱۵ جولائی ۱۹۵۱ء بروز اتوار بوقت عصر ۸۰ برس کی عمر میں رحلت فرمائی۔ ٭             انوارِ قطب مدینہ ص۱۵۰ پر مولان۔۔۔

مزید

حضرت مولانا اعظم نوشاہی

حضرت مولانا اعظم نوشاہی علیہ الرحمۃ۔۔۔

مزید

مولانا قاضی محمد عبد السبحان ہزاروی

مولانا قاضی محمد عبد السبحان ہزاروی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: مولانا قاضی محمد عبدالسبحان ہزاروی﷫۔لقب: مناظر یگانہ،استاذالعلماء،فاضل متبحر۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: مولانا قاضی محمد عبد السبحان بن مولانا قاضی مظہر جمیل بن مولانا مفتی محمد غوث علیہم الرحمۃ والرضوان۔ آپ کے والد ماجد اور جدامجد اپنے دور کے اکابر علماء اور صوفیاء  میں سے تھے ۔خاندانی تعلق علوی وہاشمی گھرانے سےہے۔ آپ کے جدا مجد نے رد تقویۃ الایمان اور تاریخ وہابیہ وغیرہ کتب بھی لکھی تھیں  ۔(تذکرہ علمائے اہل سنت:175) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1315ھ مطابق 1898ء کوموضع کھلا بٹ ضلع ہری پور ہزارہ میں ہوئی۔اب یہ جگہ تربیلا ڈیم میں آگئی ہے۔(تذکرہ اکابر اہل سنت:227) ولادت سےقبل بشارت:آپ کی ولات سے پہلے آپ کی والدہ نے خواب دیکھا کہ میری گود میں ایک حسین وجمیل پھول پڑا ہے، اور کوئی صاحب کہہ رہےہیں کہ بیٹی اس ۔۔۔

مزید