/ Saturday, 27 April,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(169)  تلاش کے نتائج

میر سید فضل اللہ کالپوی

حضرت میرسید فضل اللہ کالپوی﷫ نام ونسب: اسمِ گرامی:میرسیدفضل اللہ ۔کالپی شریف کی نسبت سے"کالپوی"کہلاتے ہیں۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:میرسیدفضل اللہ کالپوی ،بن میرسیداحمد کالپوی  ،بن میرسید محمدکالپوی ،بن سید شیخ ابوسعید۔(رحمۃ اللہ علیہم اجمعین)۔آپ کاتعلق "ترمذی سادات"سے ہے۔سب سےپہلے آپ کے جدامجد میر سید محمد کالپوی رحمۃ اللہ علیہ نے کالپی شریف میں فیض عام کیا۔ مقامِ ولادت: آپ رحمۃ اللہ علیہ "کالپی شریف"  ضلع جلاؤں،صوبہ اترپردیش(ہندوستان) میں پیداہوئے۔ تحصیلِ علم:  آپ رحمۃ اللہ علیہ نے تمام علوم عقلیہ ونقلیہ کی تحصیل وتکمیل اپنے والدِ گرامی سے حاصل کی۔ آپ کاشمار اپنے وقت کےجید علمائے کرام میں ہوتا تھا۔ بیعت وخلافت: آپ رحمۃ اللہ علیہ اپنے والدِ گرامی شیخ الوقت،ولی کامل، عارف باللہ حضرت میر سید احمد رحمۃ اللہ علیہ سے بیعت ہوئے،اور انہیں سے خرقہ خلافت حاصل کرکے صاحب ِارشاد ہو ۔۔۔

مزید

سلطان اورنگ زیب عالمگیر

سلطان  اورنگ زیب عالمگیر رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:اورنگ زیب عالمگیر۔کنیت:ابوالمظفر۔لقب:محی الدین،سلطان المعظم،سلطان الہند۔پورانام:سلطان المعظم ابوالمظفر محی الملۃ والدین  محمد اورنگ زیب عالمگیررحمۃ اللہ علیہ ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:سلطان اورنگ زیب عالمگیر، بن سلطان  شاہ جہاں، بن نورالدین جہانگیر۔ تاریخِ ولادت:بروز ہفتہ،15ذیقعدہ/1027ھ،بمطابق 24/اکتوبر1618ء کو "مالوہ"اور گجرات کی آخری سرحد پر "دوحد"کے مقام پر پیداہوئے۔ تحصیلِ علم: آپ  علیہ الرحمہ  سلاطینِ مغلیہ  میں سے واحد شخصیت ہیں ،جوحافظِ قرآن تھے۔آپ کی خوش قسمتی ہےکہ آپ کو اپنے وقت کے جید مشائخ اور اساتذہ کی صحبت کا موقع ملا جن میں شیخ ِجلیل شیخ محمد معصوم سرہندی بن مجد الفِ ثانی شیخ احمد سرہندی فاروقی،اورشیخ احمد معروف بہ ملاجیون(صاحبِ تفسیراتِ احمدیہ) ۔ان کے علاوہ میر محمد ہاشم گیلانی،ملا موہن۔۔۔

مزید

حضرت امام شاہ سیّد بخاری

حضرت امام شاہ سیّد بخاری رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ ف۱۱۲۰ھ           حضرت بابا سیّد امام شاہ بخاری علیہ الرحمۃ طریقۂقادریّہ بانوا کےروحِ رواں ہیں،  صاحبِ فضل  و کرامت بزرگ گزرے ہیں۔ آپ نے ۱۷؍ ذیقعدہ /۱۱۲۰ھ بروز  یکشنبہ  وفات فرمائی ہے، آپ کا مزارِ پُر انوار مسجدِ خضرا (ہری) نانک واڑہ کراچی میں مرجعِ  خلائق ہے۔ آپ کے مزید حالات معلوم نہ ہوسکے۔( راقم کی حاصل کردہ معلومات ) (تذکرہ اولیاءِ سندھ )۔۔۔

مزید

حضرت دیوان محمد اشرف

حضرت دیوان محمد اشرف علیہ الرحمۃ۔۔۔

مزید

حضرت سید نور محمد بدایونی

 حضرت سید نور محمد بدایونی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: حضرت خواجہ نور محمد بدایونی﷫۔لقب:عالم کامل،عارفِ واصل۔سلسلہ نسب:آپ خاندان ساداتِ کرام کےروشن چراغ تھے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت کسی کتاب میں میسر نہیں۔تقریباً دسویں صدی ہجری کےربع اخیرمیں ہوئی ہوگی۔ تحصیلِ علم:تمام علوم ظاہری میں کمال تھا۔تفسیر،حدیث،فقہ  اور تصوف میں مہارتِ تامہ حاصل تھا۔بالخصوص فقہ کی جزئیات ادلہ کےساتھ یادتھیں۔ظاہر وباطن میں نور علی نور تھے۔ بیعت وخلافت:سید السادات حضرت سید نور محمد بدایونی رحمۃ اللہ علیہ عالم ظاہر و باطن اور فقیہ کامل تھے آپ نے کسب مقامات سلوک حضرت شیخ محمد سیف الدین قدس سرہ سے کیا۔ اور کئی سال حضرت حافظ محسن﷫ کی خدمت میں بھی رہے۔ جو حضرت عروۃ الوثقیٰ ﷫کے خلیفہ اور شیخ عبدالحق محدث  دہلوی﷫ کی اولاد سے تھے۔ اور حالاتِ عالیہ اور مقامات ارجمند سے مشرف ہوئے۔ آپ کو استغراق بہت۔۔۔

مزید

بابا محمد مہدی سہروردی کبراوی کشمیری

بابا محمد مہدی سہروردی کبراوی کشمیری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ حضرت بابا عبداللہ کشمیری قدس سرہ کے خلیفہ تھے۔ آپ ہی اپنے پیر روشن ضمیر کی وفات کے بعد مسند ارشاد پر جلوہ فرما ہوئے۔ قوت حلال حاصل کرنے کے لیے زراعت کیا کرتے تھے ایک عرصہ تک بارہ مولیٰ میں قیام پذیر رہے۔ پھر سری نگر کے شہر میں آگئے اور ہدایتِ خلق میں مصروف ہوگئے محلہ اندر وادی میں محفلِ ذکر و فکر بر پا کرتے تھے۔ یکم ماہ ذیقعدہ ۱۱۵۰ھ میں وفات پائی۔ اس وقت آپ کی عمر ایک سو پچیس (۱۲۵) سال تھی۔ شیخ مہدی ولی عالی جاہ سالِ تاریخ رحلتش سرور   رفت چوں ازجہاں بجنت صاف گفت مخدوم مہدی کشّاف ۱۱۵۰ھ (خذینۃ الاصفیاء)۔۔۔

مزید

حضرت خواجہ محمد زبیر سرہندی

حضرت خواجہ محمد زبیر سرہندی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی: حضرت خواجہ محمد زبیر سرہندی﷫۔کنیت:ابوالبرکات۔لقب:شمس الدین،قیوم رابع۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:حضرت خواجہ محمد زبیرسرہندی بن خواجہ شیخ ابوالعلی بن خواجہ حجۃ اللہ محمدنقشبند ثانی بن خواجہ محمد معصوم سرہندی بن امام ربانی حضرت مجدد الف ثانی۔علیہم الرحمۃ والرضوان۔(تاریخِ مشائخِ نقشبند:435) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 5/ذیقعدہ1093ھ مطابق 2/نومبر1682ء،بروز پیرکوہوئی۔(ایضا:435) تحصیلِ علم: آپ کاساراخاندان نورعلیٰ نورتھا۔جن میں جذبۂ حریت، استقامت علی الدین اورعلم وعمل شریعت وطریقت میں بےمثال تھے۔جہاں ہرطرف قال اللہ وقال رسول اللہﷺکی صدائیں دلوں کوجلابخشتی تھیں۔اس نورانی و روحانی فضا میں حضرت  خواجہ محمد زبیر سرہندی﷫کی تربیت ہوئی۔ جب آپ کی عمر مبارک چار برس چار ماہ ہوئی تو آپ کو ایک سعادت مند ادیب اور طالع مند اتالیق کے سپرد ک۔۔۔

مزید

حضرت خواجہ نظام الدین ولی نگرامی

حضرت خواجہ نظام الدین ولی نگرامی علیہ الرحمۃ۔۔۔

مزید

حضرت شاہ لطف اللہ چشتی

حضرت شاہ لطف اللہ چشتی  علیہ الرحمۃ آپ حضرت بھیکھہ چشتی کے مرید اور خادم تھے انبالہ میں رہتے تھے ابھی بچے ہی تھے تو حضرت شاہ بھیکھہ چشتی نے آپ کو اپنی پرورش میں لے لیا دین اور دنیوی علوم سکھائے آپ نے ایک کتاب ثمرۃ الفواد کے نام پر لکھی جس میں شاہ بھیکھہ کی کرامات اور مقامات کا ذکر ہے۔ آپ بروز ہفتہ بیس (۲۰) ذیقعد ۱۱۸۶ھ میں فوت ہوئے آپ کا مزار جالندھر سے ایک میل کے فاصلے پر ہے۔ شد چو لطف اللہ با لطاف آلہٖ بعد فوت خود بقرب حق قبول کن رقم اہل نظر تاریخ او بار دیگر کن بیان فیض رسول ۱۱۸۶ھ۔۔۔

مزید